تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 625 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 625

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء کہلوائے گا۔لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ تمہیں نور نظر آ گیا، اس لئے آج تمہارے ساتھ سارے جھگڑے ختم ہو گئے۔ہم کسی انسان کے دشمن نہیں۔لیکن اس دنیا میں ظلمت کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔اور نہ ہی یہ اس دنیا میں رہے گی۔اسی کے لئے ہماری زندگی اور اسی کے لئے ہماری موت ہے۔بالآخر میں حضرت مسیح موعود رو علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس کو پڑھ کر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں، آپ فرماتے ہیں:۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو، جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی۔اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔(اس کا ایک نظارہ تو ہم دیکھ کر آئے ہیں۔دنیا کے ملک ملک میں اس درخت کی شاخیں ہیں، جن کے اوپر احمدیت کے پرندے اور اللہ تعالیٰ کی جنت کے پرندے بسیرا کر رہے ہیں۔) پس مبارک وہ، جوخدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے۔کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے۔تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے؟ وہ جو کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا، وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا۔اور بدبختی اس کو جہنم تک پہنچائے گی۔اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے لئے اچھا تھا۔مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی ، وہ آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔( الوصیت، روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ 309) پس تم یہ دعا کرتے رہوکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس گروہ میں شامل کرے، جن کے پاؤں میں کبھی لغزش نہیں آتی ، جو پختگی کے ساتھ اور ثبات قدم کے ساتھ اس بزرگ شاہراہ پر قدم بقدم اپنی منزل مقصود کی طرف چل رہے ہیں اور ہر قدم پہلے سے زیادہ تیز اور ہر صبح پہلے سے زیادہ شاندار اور ہر طلوع آفتاب احمدی قوم کو پہلے دن کے طلوع کے وقت ان پر جو نظر اس کی پڑی تھی، اس سے زیادہ طاقتور اور اس سے زیادہ باعزت اور اس سے زیادہ بارعب اور اس سے زیادہ پیار کرنے والے دیکھتا ہے۔خدا کرے کہ ہر 625