تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 624
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہے۔بہر حال غیب کا علم تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ہم تو جو سمجھتے ہیں، وہ نیک نیتی سے بیان کر دیتے ہیں۔تا کہ آپ بھی دعا کریں اور سارے مل کر یہ دعا کریں کہ جو ہمارے اندازے ہیں، وہی صحیح نکلیں ، جلد تر ساری دنیا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آکر جمع ہو جائے اور اپنے رب کے حضور اسلام ( لفظ اسلام اور معنی اسلام) جوقربانی چاہتا ہے ، اس کو ہمیں پیش کرنا چاہئے۔ہماری یہ دعا اور یہ تمنا ہے۔غرض کسی سے بگاڑ نہیں ، نہ کسی سے نفرت اور دشمنی ہے۔اپنے آپ کو ہم کچھ سمجھتے نہیں۔نہ کبر ، نہ غرور، نہ بڑائی اور نہ فخر ہے۔لاشے محض خود کو سمجھتے ہیں۔اور سوائے اللہ کے ہر دوسری ہستی کو لاشے محض سمجھتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں پر پورا یقین رکھتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے وعدے ہمیں تسلی اور تسکین دلاتے ہیں کہ آخر اسلام اور احمدیت کا غلبہ ہوگا۔خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے سلامتی کا سامان پیدا کیا ہے۔آگیں ہمارے لئے جلائی جائیں گی مگر ہمیں بھسم کرنے اور راکھ کرنے کے لئے نہیں۔بلکہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے معجزانہ ہاتھ دکھا کر دنیا پر یہ ثابت کرے کہ دنیا کی کوئی طاقت ان کو نا کام نہیں کر سکتی ، دنیا کی کوئی آگ انہیں جلا نہیں سکتی ، دنیا کا کوئی منصو بہ انہیں منتشر نہیں کر سکتا۔وو پس یہ کمزوریاں تھنگنگ (Thinking) کی فکر و تدبر کی، یہ بھی چھوڑو، جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے، صرف وہی ہوتا ہے۔اور آج اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا ہے کہ اسلام اور احمدیت غالب آئے۔اور انشاء اللہ اسلام اور احمد بیت غالب آئے گی۔میں جب بھی سوچتا ہوں، مجھے مخالفین کے منصوبوں سے کبھی فکر پیدا نہیں ہوئی۔میں ایک لحظہ کے لئے بھی پریشان نہیں ہوا۔لیکن جو چیز مجھے پریشان کر دیتی ہے اور بعض دفعہ میری راتوں کی نیند حرام کر دیتی ہے، وہ جماعت کی اپنی کمزوری ہے۔آپ یا درکھیں کہ آپ کا بیرونی دشمن آپ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔البتہ آپ کے دل کا چور آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔آپ کے دل کا نفاق آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔آپ میں دلی طور پر کمزور ایمان والا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیکن بیرونی مخالفت آپ کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اس کی فکر کرنی چاہئے۔پس آپ اپنی تربیت کی فکر کریں اور ان لوگوں کے لئے دعائیں کریں۔کسی پر غصہ نہ کریں، کسی سے تمسخر نہ کریں، اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھیں۔اپنے دل میں ان لوگوں کے لئے ”بخع“ کی کیفیت پیدا کریں۔ان سے نفرت کی بجائے پیار پیدا کریں، بددعا کرنے کی بجائے ان لوگوں کو دعائیں دیں۔اللہ تعالی ایک دن یہ دعائیں قبول کرے گا۔یہ اس کا وعدہ ہے۔پھر ہمارے مونہوں سے بھی انشاء اللہ وہ یہ 624