تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 604 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 604

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم محکمہ سے چھٹی لے لیں یا فراغت حاصل کر لیں۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ 4-3 سال کی چھٹی لیں۔اور پھر ایک سال یہاں آکر کام کریں اور پھر محکمہ سے پوری طرح فراغت پا کر وہاں چلے جائیں۔بہر حال جس تیزی کے ساتھ اس سکیم کے بعض شعبوں میں ہمیں یہاں کام کرنا چاہئے ، اسی تیزی سے ہمارے لئے اللہ تعالیٰ وہاں راہیں کھول رہا ہے۔شمالی نائیجیریا میں حکومت نے ہمارے دو سکولوں کے لئے ہمیں 40-140 یکٹر مفت زمین دینے کا فیصلہ کر دیا ہے۔دوسرے دو سکول بھی وہاں کھلنے چاہئیں۔کیونکہ میں نے ان سے چار کا وعدہ کیا ہے۔ان کے لئے بھی وہ عنقریب جب بھی ہم ان سے کہیں گے، زمین دے دیں گے۔ہمارے آدمی وہاں ست تھے، میں نے انہیں تیز کیا ہے۔ایک پیرا ماؤنٹ چیف نے ایک خاصا بڑاز مین کا قطعہ ، جس میں کچھ عمارتیں بنی ہوئی ہیں ، دیا ہے۔اور کہا ہے کہ اسے سنبھالو اور یہاں سکول کھولو۔اسی طرح وا ( Wa ) جو کہ غانا کا شمال مغربی علاقہ ہے، وہاں ہماری بڑی جماعتیں ہیں۔وہاں ہمارا ایک عربی کا سکول بھی ہے۔وہاں کی جماعت نے زمین کا ایک وسیع قطعہ سکول اور میڈیکل سنٹر کھولنے کے لئے وقف کیا ہے۔پس اگر وہ لوگ تو قربانی پیش کر دیں، اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے گا کہ وہاں کی حکومتیں، غیر از جماعت امراء اور پیرا ماؤنٹ چیفس یا اس قسم کے دوسرے لوگ ہمیں زمینیں بھی دیں اور مکان بھی دیں گے اور آپ کہیں ہم آدمی نہیں دیتے تو اس سے بڑھ کر سکی اور شرم کی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔لیکن اس یقین کے باوجود چونکہ مجھے ذکر یعنی یاد دہانی کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے، اس لئے میں آپ کو یاد دہانی کراتا رہوں گا۔جب تک میرے اس ابتدائی منصوبہ کے لئے جتنے آدمی چاہئیں ، وہ مجھے مل نہ جائیں۔جتنا مال چاہئے ، وہ مجھے مل جائے۔مجھے اپنی ذات کے لئے تو ایک دھیلہ بھی نہیں چاہئے۔نہ کسی اور کے لئے چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے دین کو فروغ دینے کے لئے ضرورت ہے۔اس سکیم کے ماتحت تو ساری رقم افریقہ پر یا افریقہ کے لئے خرچ ہوگی۔پس دوست وقف کی طرف توجہ دیں۔تین تحریکیں میں اس وقت کرنا چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ ڈاکٹر واقف زندگی بن کر آگے آئیں۔دوسرے یہ کہ اچھے ٹیچر ز واقف زندگی بن کر آگے آئیں۔تیسرے یہ کہ جو ہمارا مستقل نظام وقف ہے اور واقفین بچے جامعہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں، اس میں بھی اب دس یا پندرہ یا بیس سے ہمارا کام نہیں چلے گا۔کیونکہ ضرورت اسلام کے غلبہ کی مہم کو اس سے 604