تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 603 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 603

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء میں نے بتایا تھا کہ غانا میں ہمارے انچارج مبلغ کلیم صاحب کی بیوی بالکل ان پڑھ تھیں، جب وہ ان کے ساتھ باہر گئیں۔لیکن چونکہ مخلص اور اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والی تھیں، انہوں نے منصورہ بیگم کو خود بتایا کہ میں نے سوچا، میں ایک ان پڑھ عورت ایک مبلغ انچارج کی بیوی کی حیثیت میں یہاں آئی ہوں ، اردو بھی ٹھیک طرح مجھے نہیں آتی ، انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی ، میں اپنے مبلغ خاوند کے ساتھ کیسے تعاون کروں گی؟ اور ان کا کس طرح ہاتھ بٹاؤں گی ؟ وہ کہنے لگیں کہ پھر اللہ تعالیٰ نے میری رہنمائی فرمائی اور میرے دل میں یہ خیال پیدا کیا کہ تم انگریزی اور اس قسم کی جود نیا میں اور مشہور زبانیں ہیں، وہ نہ سیکھو۔بلکہ وہاں کی مقامی زبان ( لوکل ڈائیلیکٹ ) جو ہے، وہ سیکھ لو۔چنانچہ انہوں نے مقامی زبان سیکھنی شروع کر دی اور اس میں بڑی اچھی مہارت حاصل کی۔اور پھر سارا دن بچے اور بچیوں کو قرآن کریم اور اس کا ترجمہ پڑھاتی رہتی تھیں۔ان کے میاں باہر دوسری نوعیت کا تبلیغی کام کرتے تھے اور یہ گھر میں بیٹھ کر گھر بھی سنبھالتیں اور بچوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتی تھیں۔پس اگر اس قسم کا دل ایک احمدی بچی میں ہو اور ایسا ہی دل ہراحمدی بچی میں ہونا چاہئے تو پھر اسے خود سوچ کر دعائیں کرنے کے بعد اس قدر علم حاصل کر لینا چاہئے کہ جو باہر کے ممالک میں اسلام کے غلبہ کی اللہ تعالیٰ نے جو ہم چلاتی ہے، اس میں ممد و معاون ثابت ہو۔ہمارے احمدی ڈاکٹر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہیں۔پہلے تو شاید کم ہوتے ہوں گے لیکن اس سال کا میرا جو اندازہ ہے، وہ یہ ہے کہ سارے مغربی پاکستان میں ہمارے30-20 احمدی بچے انشاء اللہ ڈاکٹری کا امتحان پاس کر کے ڈاکٹر بنیں گے۔اور موجودہ صورت میں بہت سارے تو باہر بھی چلے گئے ہیں۔کچھ مزید پڑھنے کے لئے اور کچھ نوکریاں کرنے کے لئے۔لیکن پھر بھی پاکستان میں ہمارا کئی سوڈاکٹر ہونا چاہئے۔ان میں سے ہمیں سر دست 30 کی ضرورت ہے۔بعض تو جو میرے علم میں ہیں یعنی میری یاداشت میں ہیں، ان کو تو میں خط بھی لکھوا رہا ہوں کہ آگے آؤ۔لیکن جو ڈاکٹر بالکل نیا ہو گا، یعنی جس نے اس سال یا پچھلے سال ڈاکٹری کی ہے، وہ فی الحال وہاں اتنا اچھا کام نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس کا تجربہ زیادہ نہیں۔سوائے اس کے کہ کسی اچھے ماہر ڈاکٹر کے ساتھ جو پہلے وہاں کام کر رہے ہوں ، ان کے ساتھ اسے لگا دیں۔اور ان کے ساتھ مل کر دو، چار سال کام کرے اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں بھی شفادے دے، علم میں بھی زیادتی دے دے۔اس لئے فی الحال بہتر یہ ہے کہ ایسے ڈاکٹر زندگی وقف کریں جو یا تو ریٹائر ہو چکے ہوں اور ان کی صحت بھی اچھی ہو۔اور یادو، چار سال کے اندر ریٹائر ہونے والے ہوں۔اور وہ اپنے 603