تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 591
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء بہت زیادہ امیر تو نہیں، بہر حال درمیانہ درجے کے ہیں۔ہمارے جو یہاں سیکریٹریٹ میں بڑے کلرک وغیرہ ہیں، اتنی تنخواہ وہ لے رہے ہیں۔میں نے کہا، آج پیسہ یا آنہ مہینہ دیں گے تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔جب وہ احمدیت میں روحانی طور پر تربیت پالیں گے اور احمدیت کے رنگ میں رنگے جائیں گے تو پھر کسی وقت ایسا وقت ان پر بھی آسکتا ہے، جیسا کہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر آیا تھا کہ وہ آ کر کہیں، یہ لیں ، سارا مال اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔اب دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ آپ یہ دعا کریں کہ بجائے اس کے کہ وہ پیچھے ہٹیں، وہ پیسہ لکھوا کر بیعت فارم پر دستخط کر دیں۔پس ہمیں یہاں پاکستان میں ویسے جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔یہ امیر جماعت کا فرض ہے کہ وہ دیکھے ہماری جماعت کی کوئی پاکٹ کمزوری دکھانے والی تو نہیں۔ویسے تو بحیثیت مجموعی سترہ دن میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ کے اوپر نقد رقم کا جمع ہو جان تسلی بخش ہے۔جب کہ یہ آواز ابھی تک دیہاتی جماعتوں تک پوری طرح نہیں پہنچی۔جن میں احمدیت کی اکثریت ہے۔اور ان کے لئے ابھی موقع بھی نہیں۔کیونکہ وہ گندم تو پیچ باچ کرختم کر چکے ہیں اور خریف کی فصلوں کا وقت ابھی آیا نہیں۔فوری ادائیگی کے لئے نومبر تک کی حد مقرر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بعض دوستوں نے کہا کہ زمینداروں کو اس وقت ادا کرنے میں سہولت رہے گی۔بہر حال دل تو یہ کرتا ہے کہ آپ خلافت احمدیہ کو اس طرح منائیں کہ جو 62 سال احمدیت کی خلافت پر گزرے ہیں ، 62 لاکھ روپے جمع ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو جائے۔جس طرح یہاں کی رپورٹیں بڑی خوشکن ہیں، اسی طرح وہاں کی رپورٹیں بھی بڑی خوشکن ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ سکو تو کے گورنر نے حکم دے کر 40-140 ایکڑ زمین ہمارے سکولوں کے لئے دی ہے۔اس کے علاوہ ہسپتال کھولنے کے لئے (جس کو وہاں ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں۔) بھی لوگ تعاون کر رہے ہیں۔غانا کے ایک پیراماؤنٹ چیف نے زمین کا ایک بہت بڑا قطعہ دیا ہے۔جس میں ایک کافی بڑی عمارت بھی بنی ہوئی ہے، جو ہسپتال کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔اس نے کہا ہے کہ یہ لے لو اور یہاں ڈاکٹر بھیجو۔اسی طرح اس دورہ کے بعد پڑھے لکھے لوگوں کو احمدیت میں بڑی توجہ ہوگئی ہے۔نائیجیریا میں ابادان، جو کہ بہت بڑا مسلم ٹاؤن ہے، اس کی آبادی دس یا بارہ لاکھ ہے اور 95 فیصد سے زیادہ مسلمان ہیں، اس کے قریب اس عرصہ میں 13 نئی جماعتیں قائم ہو گئی ہیں۔انہوں نے ابادان میں ہماری جماعت کے صدر کو، جو افریقن ہیں، خود بلایا کہ اس علاقے کے مختلف قصبوں کے لوگ فلاں وقت اکٹھے ہوں گے، وہ آپ سے تبادلہ خیالات کرنا چاہتے ہیں۔چنانچہ وہاں دو، تین گھنٹے کے تبادلہ خیالات کے بعد ان تیرہ 591