تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 565
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم " اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء اسلام کی جنگ سوائے احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1970ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی بڑی غرض یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو اسلام کی حسین تعلیم کا گرویدہ بنا کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مضبوط رشتہ روحانی کو جوڑ دیں۔اس نقطہ نگاہ سے ہر احمدی بوڑھے، جوان، بچے اور عورت کو دنیا پر نگاہ ڈالنی چاہئے کہ ہم نے انشاء اللہ بنی نوع انسان کے دلوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنا ہے۔جب ہم مذہبی نقطہ نگاہ سے دنیا پر نظر ڈالتے ہیں تو جو نقشہ ہمارے سامنے آتا ہے، وہ یہ ہے کہ دنیا کا ایک بہت بڑا حصہ دہریت اور الحاد کا شکار ہو چکا ہے۔مثلاً روس ہے، یہ ایک بہت بڑا ملک ہے۔روسی نہ صرف یہ کہ خدا کو بھلا بیٹھے ہیں بلکہ ایک وقت میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ زمین سے (نعوذ باللہ ) اللہ کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹادیں گے۔ضمنا میں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مشہور " Iron Curtain" (آئرن کرشن میں ہماری خاطر شگاف ڈال دیا ہے اور کمیونسٹ ممالک میں لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ایک یوگوسلاوین ڈاکٹر آصف ، جب میں دورہ پر گیا ہوں، مجھے زیورک میں ملے۔چند دن تک وہ وہیں رہے۔نہایت شریف اور ذہین آدمی ہیں۔میڈیسن کے ڈاکٹر ہیں لیکن اٹامک ریسرچ میں بھی انہیں مہارت ہے۔لیکن اس کے تشخیص والے حصے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پہلے میرا خیال تھا کہ چونکہ اٹامک انرجی کے ذریعہ علاج ہونے لگ گیا ہے، شاید وہ اس میں دلچسپی لیتے ہوں گے۔اس لئے دس پندرہ منٹ میں نے ان سے گفتگو کی اور بتایا کہ یہ تو ایک غیر فطری علاج ہے، جس کی طرف اب دنیا جا رہی ہے۔چنانچہ اس کے متعلق جو دلائل اس وقت میرے ذہن میں آئے ، وہ میں نے انہیں بتائے ، وہ چپ کر کے خاموشی سے میری باتیں سنتے رہے۔پھر جب میں خاموش ہوا تو وہ کہنے لگے ، مجھے اس علاج والے حصہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، صرف تشخیص والے حصہ سے مجھے دلچسپی ہے۔چند سال ہوئے ، وہ احمدی ہوئے تھے۔پھر وہ واپس اپنے ملک یوگوسلاویہ گئے ، وہاں انہوں نے تبلیغ شروع کر دی۔اور اب وہاں ان کے ذریعہ ایک 565