تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 563
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء آپ نے فرمایا:۔اس کا نفرنس میں اسلام کی نمائندگی کی بہترین صورت یہ ہے کہ اسلام کے زندہ خدا کی زندہ قدرتوں کے ثبوت میں واقعاتی رنگ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے تازہ نشانات اور اس کی تائید و نصرت کو پیش کیا جائے“۔06 ستمبر مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1970 ء ) ”ہمارے پاکستانی بھائیوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کے مطابق دنیا میں اسلام کے حق میں ایک عظیم انقلاب بر پا ہو رہا ہے۔فرمایا:۔کمیونزم کے گھٹا ٹوپ بادل اب آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں۔دہریت والحاد میں ڈوبی ہوئی فضا میں جہاں کل تک مذہب کا نام لینا جرم تھا، اب وہاں مسجد میں آباد ہو رہی ہیں۔اسلامیات پر درس و تدریس کے سلسلے بحال ہورہے ہیں اور مسلمان حلقوں میں اسلامی اخلاقیات پر بڑا زور دیا جارہا ہے۔دوسری طرف یورپ و امریکہ میں عیسائیت کی مذہبی حیثیت ختم ہو چکی ہے۔عیسائیت اب براعظم افریقہ میں ہاتھ پاؤں ماررہی ہے اور جماعت احمدیہ کے ساتھ اسے زبردست مقابلہ در پیش ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری تبلیغی جد و جہد کے نتیجہ میں وہ لرزہ براندام ہے اور قریباً ہر میدان میں پسپا ہو رہی ہے۔جدوجہ 66 ( مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1970ء) 563