تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 562 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 562

ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پوری نہیں ہوئی۔اس لئے ریٹائر ڈ اور صحت مند یار یٹائرڈ ہونے والے احمد کی ڈاکٹر آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں حصہ لیتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں“۔مستقل نظام وقف کی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر حضور نے اس طرف بھی خاص طور پر جماعت کو متوجہ کیا کہ «غریب، متوسط اور امیر گھرانوں کے ذہین مخلص اور سعید الفطرت طلبہ جامعہ احمدیہ میں آنے چاہئیں۔کیونکہ اس طرح کا ایک سمویا ہوا معاشرہ ہی جماعت کی بڑھتی ہوئی تبلیغی اور تربیتی اغراض کو کما حقہ پورا کر سکتا ہے۔05 ستمبر مطبوعه روزنامه الفضل 23 جولائی 1970ء ) مغربی افریقہ میں میڈیکل سنٹرز اور سکولوں کے اجراء کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔خدا کے فضل سے بعض میاں بیوی کوالیفائیڈ ٹیچر ز نے زندگی وقف کی ہے۔اور اب نایجیریا کے مسلم نارتھ میں جہاں عورتوں سے بڑا سخت پردہ کر وایا جاتا ہے، وہاں کے ماحول کے مطابق حسب منشاء سکولوں کے اجراء کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔اسی طرح وہاں میڈیکل سنٹر کھولنے کی بھی ضرورت ہے۔جس کے لئے دولیڈی ڈاکٹر ز نے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔مگر یہ غیر شادی شدہ ہیں۔اس لئے اب ہمیں ایسے دو ڈاکٹروں کی بھی ضرورت ہے، جو ان سے شادی کر لیں اور میاں بیوی کی حیثیت میں خدمات بجالاتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں۔فرمایا:۔اب وہ وقت دور نہیں ، جب یوگو سلاوین احمدیوں کے ذریعہ انشاء اللہ کمیونسٹ ممالک میں بھی اسلام کو فروغ حاصل ہوگا“۔حضور نے فرمایا:۔اب ویسے بھی عالمی دباؤ کے نتیجہ میں روس میں مذہب پر مختلف قیود کی گرفت ڈھیلی پڑرہی ہے اور مذہبی آزادی کی ایک خوشگوار رو چل پڑی ہے۔اور اس کی واضح مثال مستقبل قریب میں تاشقند میں منعقد ہونے والی ایک مذہبی کا نفرنس ہے۔جس میں دنیا بھر کے قریب پانچ ہزار علماء مدعو کئے جارہے ہیں“۔562