تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 552 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 552

اقتباس از خطبه جمعه 26 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہیں کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں ایک سیکنڈ کے لئے اس کی محبت کا جلوہ دیکھ لینا، اتنی عظیم چیز ہے کہ ساری دنیا اور اس کی ساری دولتیں اور عزتیں اس پر قربان کی جاسکتی ہیں۔ہم میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے ہزاروں دوست ہیں، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ کے محبوب ترین روحانی فرزند مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکات اور فیوض کے طفیل اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں پیار اور محبت اور رضا کا جلوہ دیکھ رہے ہیں۔پس جو دوست اپنا نام پیش کریں گے، ( مجھے یقین ہے، کثرت سے نام پیش کریں گے۔وہ اپنے کوائف وغیرہ سے متعلق مجلس نصرت جہاں، وکالت تبشیر تحریک جدید کو مطلع کریں۔ایک دوسری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، جو مالی کمیٹی کہلاتی ہے۔مگر یہ انتظامی کمیٹی ہے۔یہاں سے جو پہلے ڈاکٹر گئے ہیں۔ان کے متعلق خط و کتابت ہوتی رہی ہے، اسے دیکھ کر اس انتظامی کمیٹی کے ممبر ) اخبار میں شائع کر دیں گے کہ اس قسم کے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔پس ہمیں فوری طور پر کو الف چاہئیں۔وہ آپ جلد بھجوا دیں۔تا کہ ہم حسب ضرورت اجازتیں لیتے چلے جائیں۔ممکن ہے، بہت زیادہ آدمیوں کی طرف سے درخواستیں آجائیں۔اس وقت جتنے آدمیوں کی ضرورت ہوگی، انہیں بھیج دیں گے۔پھر باقیوں کو بھی اگر اگلے سال ضرورت ہوئی تو اس وقت بھیج دیں گے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو دعاؤں کے ساتھ اور تدبیر کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے یہ توفیق مانگنی چاہئے کہ ہم کم از کم تھیں ہیلتھ سنٹرز (یعنی طبی امداد کے مراکز) اسی سال کے اندر کھول دیں۔یہ کام بڑا ہی ضروری ہے۔بعض تفاصیل ہیں ، وہ تو میں اس وقت نہیں بتاؤں گا۔لیکن یہ مسئلہ اتنا اہم ہے کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے نوجوانوں کے دل بھی اور ہمارے بزرگ ڈاکٹروں کے دل بھی اس خدمت کے لئے کھول دے اور تیار کر دے اور ان کے دل میں خدمت کا جذبہ پیدا کر دے۔جو دوست وہاں جائیں، وہ یہ یاد رکھیں کہ وہ دنیا کمانے کے لئے وہاں نہیں جار ہے۔(اگر چہ دنیا ان کو پھر بھی مل جاتی ہے۔ان کی نیت یہ ہونی چاہئے کہ وہ دنیا کمانے کے لئے نہیں جارہے بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جارہے ہیں اور اس کی مخلوق کی خدمت کرنے کے لئے جارہے ہیں۔پس ان لوگوں سے پیار کریں ، ان سے ہمدردی رکھیں۔جب کوئی بیمار آپ کے پاس آئے یا آپ کسی بیمار کے پاس جائیں تو آپ اس سے نہایت محبت اور خندہ پیشانی سے اور ہمدردانہ طریق سے پیش آئیں۔ایک اچھے اور نیک ڈاکٹر کی تو باتیں بھی آدھی مرض کو دور کر دیتی ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق ان 552