تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 538 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 538

خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم متعدد مقامات پر یہ ہوا کہ مبلغ نے کہا کہ آپ کے سامنے بارہ ہزار آدمی بیٹھا ہوا ہے۔ان کا محتاط اندازہ غلط تھا۔میں نے حساب لگایا تو ہیں ہزار سے زیادہ سالڈ پانڈ میں ہمارے احمدی مرد و زن جمع تھے ) وہ کہتے تھے کہ ان میں سے صرف دس فیصدی انگریزی جانتے ہیں، اس لئے ترجمہ ہو گا۔یہ نہیں کہ کھڑا ہو کر میں انگریزی میں بات کروں اور صرف ایک زبان میں خطبہ ہو جائے۔لیسٹر کی مسجد کے افتتاح اور خطبہ جمعہ کے موقع پر دو مترجم رکھنے پڑے۔ایک کر بول زبان میں ترجمہ کرتے تھے، ( یہ عیسائیوں کی زبان ہے، جس میں کچھ انگریزی کے لفظ صحیح شکل میں اور کچھ بگڑے ہوئے، کچھ دوسری زبانوں کے ملے جلے ہیں۔وہ زبان ایک عجیب مرغوبہ سا ہے۔ایک اور زبان تھی ، ان کی ، جو باہر سے آئے ہوئے تھے۔مجھے کہا کہ نصف لوگ یہ زبان سمجھیں گے اور نصف وہ زبان سمجھیں گے۔اس لئے دو متر جم کھڑے تھے۔مجھے بڑی مشکل پڑ گئی۔میں ایک فقرہ کہتا تھا، اس کا پہلے ایک زبان میں ترجمہ ہوتا ، پھر دوسری زبان میں ترجمہ ہوتا، پھر میری باری آتی تھی۔میں تو ذہن پر بڑا بوجھ ڈال کر تسلسل قائم رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ایک اور جگہ وہ کہنے لگے کہ صرف پانچ ، چھ فیصدی انگریزی سمجھیں گے۔باقی جو ہیں قریبا نصف نصف ایک نصف حصہ ثمنی زبان جانتا ہے اور دوسرا نصف حصہ مینڈے زبان جانتا ہے۔میرے ساتھ دومتر جم کھڑے کر دیئے ، یہ کام اسی طرح ہوا۔پس یہاں سے جو ہماری بہن خدمت کے جذبہ سے جانا چاہے اور ہم بھی اس کو بھیجنا چاہیں تو اس کے لئے یہاں پانچ، چھ مہینے زبان سیکھنے کا انتظام کریں گے۔ایک اور سکیم ہے، میں کسی اور وقت جماعت کو بتاؤں گا۔یہاں ان کو مقامی زبان کے کئی سو فقرے ہم یاد کروادیں گے اور وہ وہاں جا کر دو، چار مہینے میں بڑی جلدی روانی کے ساتھ بولنے لگ جائیں گی۔پس بعض مقامات پر بعض حالات میں ہمیں مبلغوں کی بیویاں بھی بھیجنی پڑیں گی۔لیکن جماعتی مفاد جہاں ہوگا ، وہاں انہیں بھیجیں گے۔جہاں جماعتی مفاد نہیں ہو گا، وہاں ہماری احمدی بہن کو اور ایک مبشر کی بیوی کو اور اس کے بچوں کو یہ قربانی دینی پڑے گی کہ تین سال تک اس سے جدار ہیں۔اب تو میں بڑی سختی کے ساتھ تین سالہ پابندی کروارہا ہوں۔پھر یہاں جو آتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہم تین سال تک ان کو یہاں رکھیں۔چھ مہینے یا سال یا تین سال ہم یہاں رکھیں گے۔یا ممکن ہے، وہ دوبارہ جائیں ہی نہ۔کیونکہ وہ تو Pool(پول) کے ہوں گے۔پول میں سے اگر ساٹھ مبلغ تحریک کے ہیں تو تحریک پول میں سے چنیدہ اور سکریننگ کے بعد، تربیت کرنے کے بعد، ریفریشر کورس کے بعد ان کو باہر بھیجے گی۔اور جو باقی ہیں، ان کی بھی یہاں سکرینینگ 538