تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 523
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء ليه الصلوۃ والسلام کا جو یہ مقصد ہے کہ تمام اقوام عالم حلقہ بگوش اسلام ہو کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خادم بن جائیں گی۔یہ بھی اقوام عالم میں سے ہیں۔یہ کس طرح اسلام لائیں گی ؟ اور یہ کیسے ہو گا ؟ غرض اس قسم کی دعائیں ذہن میں آتی تھیں اور ساری رات میرا یہی حال رہا۔چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔پھر جاگتا تھا۔پھر چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔ایک کرب کی حالت میں، میں نے رات گزاری۔وہاں دن بڑی جلدی چڑھ جاتا ہے۔میرے خیال میں تین یا ساڑھے تین بجے کا وقت ہوگا۔میں صبح کی نماز پڑھ کر لیٹا تو یکدم میرے پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوئی۔اور قرآن کریم کی یہ آیت میری زبان پر جاری ہو گئی:۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا (الطلاق:۴) اس بات کا بھی جواب آ گیا کہ ذرائع نہیں، کام کیسے ہوگا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر تو کل رکھو۔اور جو شخص اللہ پر توکل رکھتا ہے، اسے دوسرے ذرائع کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی۔وہ اس کے لئے کافی ہے۔إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِه اللہ تعالیٰ جو اپنا مقصد بناتا ہے، اسے ضرور پورا کر کے چھوڑتا ہے۔اس لئے تمہیں یہ خیال نہیں آنا چاہئے، یہ خوف نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ یہ نہیں ہوسکتا۔یہ ہوگا اور ضرور ہوگا۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض ہی یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو وحدت اسلامی کے اندر جکڑ دیا جائے۔اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں لا کر کھڑا کر دیا جائے۔دوسرا یہ خیال تھا اور اس کے لئے میں دعا بھی کرتا تھا کہ خدایا یہ ہو گا کب؟ اس کا جواب بھی مجھے مل گیا۔قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ اور تخمینہ مقرر کیا ہوا ہے۔جس وقت، وہ وقت آئے گا، ہو جائے گا۔تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔مادی ذرائع اگر نہیں ہیں تو تم فکر نہ کرو۔اللہ کافی ہے۔وہ ہو کر رہے گا۔چنانچہ میرے دل میں بڑی تسلی پیدا ہوگئی۔اس کے متعلق میں نے آپ کے سامنے کوئی سکیم نہیں رکھی۔کیونکہ ابھی وہاں کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ کا منشا معلوم نہیں ہوا۔البتہ سپین کے متعلق میں ایک اور کوشش کر رہا ہوں، جس کو ظاہر کرنا، اس وقت مناسب نہیں۔لیکن جس کے لئے دعا کرنا، آج ہی ضروری ہے۔اس لئے بڑی کثرت سے یہ دعا کریں کہ 523