تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 516 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 516

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کیا کہ وہ واقعی مسیح موعود اور مہدی معہود کے ساتھ تھا۔دنیا کی قطعا پر واہ نہیں کی ، بے خوف ہوکر بولے بھی، تقریریں بھی کیں، باتیں بھی کیں اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ ان عزتوں کو قبول کیا۔ورنہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزتیں چاہئیں، دنیا کی عزتیں ہیں کیا چیز ؟ ایک عارف انسان کی نظر میں دنیا کی عزتوں کی تو ایک ذرہ کے برابر بھی حیثیت نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی شان کا مظاہرہ تھا، اس کی قدرت اور پیار کے جلوے نظر کے سامنے تھے۔عیسائی ہمیں دیکھ کر ناچ رہے ہیں، مسلمان جو ہیں ( میں نام نہیں لوں گا ) ان کی اور ہی کیفیت تھی۔وہ اپنی مشکلات بیان کر کے دعا کی درخواست کرتے وقت، اچھے خاصے پڑھے لکھے ہونے کے با وجود زار و قطار رو بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی درخواست بھی پیش کر رہے ہیں۔یہ بھی نظارے ہم نے دیکھے۔بہتوں کے لئے دعائیں کیں اور بعض وہیں پوری بھی ہوگئیں۔وہاں ایک بہن ملیں ، اس وقت مجھے یاد نہیں آرہا، غالبا بو میں تھیں۔منصورہ بیگم سے جب ملاقات کے لئے آتی تھی، چمٹی رہتی تھی۔اس کا قصہ یہ تھا کہ پورے 39 سال ان کی شادی کو ہو گئے تھے اور کوئی بچہ نہیں تھا۔(اس وقت صحیح یاد نہیں، منصورہ بیگم کہتی ہیں، کوئی بچہ نہیں تھا۔میرا خیال ہے کہ کوئی لڑکا نہیں تھا۔بہر حال جو بھی تھا، 39 سال ہو گئے تھے ، شادی ہوئے مگر لڑ کا کوئی نہ تھا یا اس کا بچہ ہی کوئی نہ تھا۔اور پھر اس نے خلافت ثالثہ کے شروع زمانہ میں (پہلے وہ سستی کرتی تھی ، ورنہ یہ نعمت شاید اسے بہت پہلے مل جاتی ) لکھنا شروع کیا اور شادی کے 40 سال بعد اللہ تعالیٰ نے اسے لڑ کا عطا کیا۔چنانچہ وہ کوئی 3 سال کے قریب کا بچہ تھا۔وہ اسے لے کر آتی تھی اور مزید دعا کے لئے کہتی تھی۔شادی کے چالیس سال کے بعد جبکہ اس کی عمر 60-50 سال کے قریب تھی ، بچہ پیدا ہوا۔اگر پندرہ سال کی عمر میں بیاہی گئی ہو ، تب بھی اس کی عمر 55 سال کی ہوگی۔اور اگر 12 سال میں بیاہی گئی تو 2 5 سال کی عمر ہوگی۔پورے 40 سال کی محرومی کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے اولاد عطا فرمائی۔اس قسم کے معجزے پہلوں نے بھی دیکھے اور اس وقت بھی اللہ تعالیٰ اپنی بے حدشان دکھا رہا ہے۔مسلمان ممالک میں بھی عیسائیت قابض ہے۔کیونکہ مسلمان پڑھے لکھے نہیں۔نوے فیصد عیسائی کام کرنے والے ہیں۔اور عیسائیت کے خلاف ہماری مہم اور عیسائیت کے خلاف میرے نعرے۔لیکن تعاون کا یہ حال کہ صبح سات بجے کی خبروں میں (یہاں بھی قریباً سات بجے صبح خبریں آتی ہیں۔) اس میں ، رات دس بجے اور صبح سات بجے کی خبر کے درمیان جو میرا پروگرام تھا، اس سے متعلق خبر ، پھر سات کے بعد ایک بجے کے درمیان کے جو پروگرام تھے، ان کی خبر ، پھر ایک بجے اور پانچ بجے کے درمیان جو 516