تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 513 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 513

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء کی عزت اور تعظیم ضروری ہے۔اس طرح جب میں ان کو سمجھ چکا تو پھر میں نے انہیں کہا کہ دوماہ پہلے تمہارا انتخاب ہونا تھا مگر نہیں ہوا۔کیونکہ میں نے منع کر دیا تھا۔قانونی طور پر اس وقت جو عہد یدار ہیں ، وہ میرے ہی مقرر کردہ ہیں۔کیونکہ الیکشن تو نہیں ہوا۔اور اب میں ان کو بدلنا چاہتا ہوں۔اور میں مشورہ کے بعد سارے بدل دوں گا اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، میں نے کہا کہ یہ تمہارے سابق پریذیڈنٹ ہیں، ان کی عزت کرنی ہے۔پھر جس طرح بچوں کو پیار کرتے ہیں، اسی طرح ان کو پیار دیا۔ایک تحفہ بھی دیا اور اس طرح ان کو خوشی خوشی علیحدہ کر دیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی شان دیکھو، ان کے خلاف ایک مقدمہ چل رہا تھا۔انہوں نے یہ نالائنتی کی کہ مجھ سے دعا بھی نہیں کروائی۔شاید اللہ تعالیٰ انہیں کوئی دوسرا نشان دکھا دیتا۔میں اس ملک سے دوسرے ملک چلا گیا اور ابھی پانچ دن نہیں گزرے تھے کہ مجھے اطلاع آئی کہ ان کو ایک سال کی قید ہوگئی ہے۔اور وہ جیل میں چلے گئے ہیں۔میں بہت خوش ہوا۔میں نے کہا، اللہ تعالیٰ نے اس مقدمے کے فیصلے سے پانچ دن پہلے مجھ سے فیصلہ کروایا۔اور اس فیصلے کو روکے رکھا کہ دنیا یہ نہ کہے کہ جماعت احمدیہ کا پریذیڈیٹ قید میں گیا ہے۔اب وہ پریذیڈنٹ نہیں، پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہٹ گیا ہوا ہے۔اور وہاں کی جماعت نے اس کو محسوس کیا کہ اللہ تعالیٰ کی شان ظاہر ہوئی ہے۔اور بڑے خوش ہوئے کہ دیکھو، حضرت صاحب نے فیصلہ کیا اور پانچ دن کے بعد وہ فیصلہ ہو گیا، جو جماعت کی بدنامی کا باعث بن سکتا تھا۔پس یہ چھوٹی چیزیں اور بڑی چیزیں سب اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں اور میں نے وہاں اللہ تعالیٰ کے اپنے فضلوں کو دیکھا ہے کہ دو تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے“ اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر کے مطابق دو ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کوئی گھڑی ایسی نہیں پائی ، جس میں اللہ تعالیٰ کا فضل نازل نہ ہوا ہو۔اور کوئی گھڑی ایسی نہیں ، جس میں انسان پر یہ ذمہ داری نہ آتی ہو کہ وہ اس کے فضلوں کا منادی بنے۔اتنے فضل ہیں ، اتنے فضل ہیں کہ شمار نہیں کئے جاسکتے۔آپ یہ سوچیں کہ سات ہزار میل کے فاصلے پر مغربی افریقہ کے ممالک ہیں، جب انہوں نے محبت اور خوشی کے اظہار کئے تو میں نے بڑی استغفار کی ، بڑی دعا کی ان لوگوں کے لئے ، بڑا فکر اورغورکیا، پھر مجھے مسئلہ سمجھ میں آ گیا۔513