تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 512
خطبہ جمعہ فرمود و 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس وقت حالت یہ ہے کہ اگر ہم 30 میڈیکل سنٹر کھول دیں تو اس کا وہاں اچھا اثر پیدا ہوگا کہ ہم ایک، ایک ملک میں ہر سال ایک، ایک نیا ہائی سکول کھولتے چلے جائیں گے۔اس دورہ سے جماعت کو اور جوسب سے بڑا فائدہ ہوا ہے، وہ یہ ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے وہاں کے سارے حالات دیکھے۔اور اب میں علی وجہ البصیرت کوئی کام کر سکتا ہوں۔پہلے تو میں رپورٹوں پر فیصلے کیا کرتا تھا ، اب میں ہر آدمی کو جانتا ہوں۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل کا یہ حال ہے کہ پچھلے جماعتی الیکشن پر ہمارے نانا کے پریذیڈنٹ صاحب کے دماغ میں یہ کیڑا پیدا ہوا اور انہوں نے یہ کہا کہ اگر مجھے دوبارہ منتخب نہ کیا گیا تو میں فساد پیدا کروں گا۔مجھے یہ اطلاع ملی تو میں نے ان کو تار دی کہ تم انتخاب نہ کرواؤ ، میں خود انتظام کروں گا۔یہ دو مہینے پہلے کی بات تھی۔اب جب میں وہاں گیا تو ایک مجلس عاملہ اور دوسرے کرتا دھرتا افریقن بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے باتوں باتوں میں ان کی طرف دیکھ کر یہ فقرہ کہا کہ میں نے Ex-president (سابق پریذیڈنٹ) کے لئے ایک تحفہ رکھا ہوا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ان کے کان میں یہ بات پڑ جائے اور وہ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں۔سب نے یہ سنا اور سمجھ گئے۔پھر میں نے ایک دن مجلس عاملہ کی میٹنگ بلا کر کہا کہ دیکھو، دنیا کی کوئی قوم اور کوئی جماعت ترقی نہیں کیا کرتی ، جب تک وہ اپنے سابق عہدیداروں کی عزت اور تعظیم نہ کرے۔مثلاً اگر ایک ملک ایسا ہو کہ وہ سیاسی طور پر سابق پریذیڈنٹ کو کہتا کہنے لگ جائے تو جب چار، پانچ کتے بن جائیں یعنی جب بھی وہ پریذیڈنسی سے ہٹیں گے، وہ کتے کہلائیں گے۔اور جب وہ ہٹ جائیں گے تو غیر ممالک والے یہی سمجھیں گے کہ کتوں کی قوم ہے، کتوں کو پریذیڈنٹ بناتی ہے۔پس دنیا میں ترقی کرنے اور دنیا کے وقار اور عزت کو حاصل کرنے والی قوم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو اہل ہو ، اس کو عہد یدار بنا ئیں۔اور جب یہ عہد یدار بدلے تو اس کی اسی طرح عزت و تکریم کریں ، جس طرح اس کی عہدیدار ہونے کی حیثیت میں کرتے تھے۔کسی عربی شاعر نے کہا کہ ہم سرداروں کی قوم ہیں اور میرے پیچھے سرداروں کا ایک Queue ( کیو ) لگا ہوا ہے۔جب ہماری قوم کا ایک سردار اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو پچھلا ایک قدم آگے بڑھ کر اس کی جگہ لے لیتا ہے اور وہ سردار بن جاتا ہے۔کیونکہ وہ سرداروں کی قوم ہے۔جماعت احمد یہ بھی سرداروں کی قوم ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کو سرداری کے لئے اور قیادت کے لئے دنیا میں پیدا کیا ہے۔نظام احمدیت میں ہرایکس ( یعنی سابق ) اچھا ہے۔اگر اچھا نہیں تو تم جنہیں خدا نے کہا تھا کہ امانتیں اہل لوگوں کو سپرد کیا کرو تم نے کیوں نہ ایسا کیا؟ اور اگر یہ امانت اہل کے سپرد کی تو پھر اس 512