تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 508 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 508

خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پاؤنڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں گے۔خیر میں بڑا خوش ہوا۔پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا، اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنا دیا۔گیمبیا چھوٹا سا ملک ہے۔میرے آنے کے بعد مولویوں نے بڑی مخالفت شروع کر دی ہے۔اور میں بہت خوش ہوں۔کیونکہ اس آگ میں سے تو ہم نے بہر حال گزرنا ہے۔ہمارے لئے یہ پیشگوئی ہے کہ آگ تمہارے لئے ضرور جلائی جائے گی۔جو الہام ہے نا کہ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ ، آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔اس میں دو پیشگوئیاں ہیں۔ایک یہ کہ تمہیں راکھ کرنے کے لئے آگ جلائی جائے گی۔اور دوسری یہ کہ وہ آگ تمہیں راکھ نہیں کر سکے گی بلکہ فائدہ پہنچانے والی ہوگی تمہاری خدمت کرنے والی ہوگی۔پس جب اس پیشگوئی کا پہلا حصہ پورا ہوتا ہے یعنی آگ جلائی جاتی ہے، ہم اس سے ڈرتے نہیں بلکہ خوش ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق پہلی بات پوری کر دی اور وہ قادر وتوانا اپنے دوسرے وعدہ کو بھی ضرور پورا کرے گا۔اس لئے آگ ہمیں راکھ نہیں کرے گی بلکہ خدمت کرنے والی ہوگی۔بہر حال وہاں ہماری مخالفت شروع ہے۔اور میں خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ سے آپ بھی دعائیں کریں، میں بھی دعائیں کرتا رہتا ہوں۔مخالفت کی یہ آگ ہمیں جلانے کی بجائے ہماری کامیابیوں پر فتح کے ہار گوند ھے۔اور یہ آگ خوشیاں منانے والی ہو۔اور اس آگ میں سے ہمارے اوپر آگ کے شعلوں کے بجائے پھولوں کی پتیاں برسیں۔یہی ہم سے وعدہ ہے، اگر وہ پورا ہوا ہے تو یہ بھی پورا ہوتا چلا جائے گا۔پھر جب ہم سیرالیون میں آئے تو اور زیادہ جرات تھی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا تھا کہ کرو خرچ ، میں اچھے نتائج نکالوں گا۔چنانچہ وہاں پروگرام بنائے۔پھر میں لندن آیا تو میں نے جماعت کے دوستوں سے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ منشا معلوم ہوا ہے کہ ان چھ افریقی ممالک میں تم کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کر دو۔(ویسے یہ پوری سکیم میرے ذہن میں ہے کہ کس کس رنگ میں کام چلانا ہے ؟ ) پس یہ ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم کم سے کم ہے۔اور اس سلسلہ میں انگلستان کی جماعتوں میں سے مجھے دوسوایسے مخلص آدمی چاہئیں، جو دو سو پاؤنڈ فی کس کے حساب سے دیں۔اور دو سو ایسے مخلصین ، جو ایک سو پاؤنڈ فی کس کے حساب سے دیں۔اور باقی جو ہیں، وہ6 3 پاؤنڈ دیں۔ان میں سے بارہ پاؤنڈ (ایک پاؤنڈ ایک مہینے 508