تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 483 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 483

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطاب فرموده 07 جون 1970ء یکہ میں سے جو مسلمان ہوئے تھے، (بڑے بڑے سردار بھی مسلمان ہوئے ہیں، اگر چہ ان کی تعداد کم تھی۔وہ ان کے برا بر بن گیا۔پھر فتح مکہ کے روز حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا تیار کیا۔اور اس جھنڈے کا نام آپ نے بلال کا جھنڈا رکھا۔پھر ایک جگہ اسے نصب کرایا۔پھر سرداران مکہ کو یہ کہا کہ یہ اس غلام کا جھنڈا ہے، جس کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے اور جس پر تم ظلم ڈھایا کرتے تھے۔آج اگر پناہ چاہتے ہو تو اس جھنڈے کے نیچے آجاؤ۔چنانچہ یہ چیز ایسی نہیں کہ جو صرف مسلمان پر اثر کرنے والی ہو۔ہر افریقین پر اس نے اثر کیا اور کرنا چاہئے تھا۔میں تو ایک عاجز انسان ہوں، یہ تو درست ہے، ان کی نگاہ تو مجھے دیکھ رہی تھی، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم تر روحانی فرزند کے نائب اور خلیفہ کو، میری بڑی قدر کرتے تھے ، ان کی نگاہ میں میری بڑی عزت تھی۔ویسے جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ( خدا تعالیٰ کبر غرور سے محفوظ رکھے۔) میں تو بڑا ہی عاجز انسان ہوں۔بہر حال جس نگاہ سے وہ دیکھ رہے تھے، ان کی طبیعت پر یہ اثر ہوتا تھا کہ جس شخص کی عزت اتنی ہماری نگاہ میں قائم کی ہے، وہ اپنے میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں کرتا۔کہیں معاشقے ہورہے ہیں کہیں پیار ہورہے ہیں، کہیں کسی اور رنگ میں محبت کا اظہار ہو رہا ہے۔نہایت ہی حسین معاشرہ اس چھوٹے سے ماحول میں پیدا ہورہا ہے۔اور یہ چیز سوائے احمدیت کے کہیں اور پیدا نہیں ہو سکتی۔اور اگر یہ سوائے احمدیت کے کسی جگہ نہیں مل سکتی تو کتنی بڑی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے کہ جن سے ان کو یہ چیز مل سکتی ہے اور ان کی ضرورت پوری ہوتی ہے اور پیاس بجھتی ہے، آپ انہیں یہ چیز دے سکتے ہیں۔اور آپ دیتے نہیں۔تو اس کی وہی مثال ہو جائے گی ، گو تھوڑ اسا فرق ہے کہ ایک بزرگ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے سے پہلے خانہ کعبہ کے اندر ایک رویا دیکھی، جس کی تعبیر انہیں سمجھ میں نہ آئی۔جب وہ حج سے واپس آئے تو انہوں نے اپنے پیر کو لکھا کہ اس طرح میں نے یہ رویا دیکھی ہے اور میں بہت گھبرارہا ہوں۔رویا ہے تعبیر طلب اور بچی۔سچی خواب کے متعلق یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ اس کی تعبیر کی جاتی ہے۔اس لئے آپ مجھے تعبیر بتائیں؟ میں بے چین ہوں۔اس خواب میں انہوں نے دیکھا کہ ایک چار پائی ہے، جس پر ایک بیمار لیٹا ہوا ہے اور پانچ ، دس اطباء اس چار پائی کے گرد کھڑے ہیں اور اس کا علاج کر رہے ہیں اور اسے کوئی افاقہ نہیں ہورہا۔اس چار پائی سے آٹھ ، دس قدم کے فاصلے پر ایک طبیب بیٹھے ہیں اور خواب میں بتایا گیا کہ اگر یہ طبیب اس مریض کی طرف متوجہ ہوتو وہ صحت مند ہو جائے گا۔لیکن وہ طبیب متوجہ نہیں ہورہا۔483