تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 484 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 484

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس کی حالت ہم نے نہیں بنانی کہ جو چیز صرف ہم دے سکتے ہیں، وہ ہم نہ دیں۔بہر حال ہمارا فرض ہے کہ وہ چیز ہم ان تک پہنچا ئیں۔محبت اور پیار، ہمدردی اور غمگساری اور مساوات انسانی کو حقیقی طور پر ان کی زندگی میں پیدا کریں۔محض منہ کی باتیں نہیں بلکہ اپنی زندگی میں یہ ثابت کریں کہ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی فرق نہیں۔وہ خواب میں پوری سنا دیتا ہوں۔خواب میں ان کو بڑی گھبراہٹ تھی کہ کیا بنے گا اس مریض کا کہ جس طبیب کے علاج سے یہ صحتمند ہو سکتا ہے، اس کی اس طرف کوئی توجہ نہیں اور جن کے علاج بالکل بے اثر ثابت ہورہے ہیں، وہ چار پائی کے گرد بیٹھے ہیں؟ جب انہوں نے اپنے پیر کو یہ خواب لکھی تو جواب میں انہوں نے لکھا کہ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جو مریض تم نے دیکھا ہے، وہ اسلام ہے۔اور جو اطباء تم نے چار پائی کے گرد دیکھے ہیں، وہ میرے اور تیرے جیسے لوگ ہیں۔اور جو آٹھ ، دس قدم کے فاصلے پر طبیب دیکھا ہے کہ جس کے متعلق بتایا گیا کہ اگر یہ مریض کی طرف متوجہ ہو تو وہ صحتمند ہو جائے گا، وہ مہدی موعود ہے۔اور خواب میں زمانہ تمہیں مکان کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔جو عام قاعدہ ہے، خوابوں میں تعبیر کرنے کا۔مہدی جو ہیں ، وہ آٹھ ، دس سال کے بعد مبعوث ہوں گے۔اور پھر اسلام کی مرضوں کا علاج ہوگا۔اور اس کے آٹھ، دس سال بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا۔بالکل چند سال پہلے کی یہ خواب ہے۔پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک بڑا از بردست نشان ہے۔لیکن میں آپ کو یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان مظلوم اقوام کے تمام مرضوں کا علاج صرف آپ کے پاس ہے۔اور آپ کو ہر قسم کی قربانی دے کر ان کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ورنہ وہ پیا سے ایڑیاں رگڑتے اس دنیا سے چلے جائیں گے۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور آپ جواب وہ ہوں گے کہ کیوں اس دولت کو ان لوگوں تک نہیں پہنچایا کہ جس دولت کے نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ اس دنیا میں زندگی کے دن خستہ حال میں گزارتے رہے؟ آج میں پاکستان کے لئے اس تفصیل کے ساتھ باوجود اس کے کہ یہاں سے باہر روپیہ بھیجنا موجودہ حالات میں ممکن نہیں، لیکن کتابوں کی شکل میں حکومت کی اجازت سے جاسکتا ہے، پریس لگ رہا ہے۔دراصل پریس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ وقت ہے کہ اسلام کی تعلیم کو جو روشن شکل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ظاہر ہوئی، اس کو کثرت سے دنیا میں پھیلایا جائے۔کیونکہ دنیا آج اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔غرض اس کے لئے پر لیس چاہئے۔اللہ تعالیٰ کی عظیم شان ہے۔اس نے ایک سیکنڈ میں پریس، اس کی اہمیت، روپیہ کہاں سے آئے گا؟ کیسے آئے گا؟ اور کتنا آئے گا؟ یہ 484