تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 470 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 470

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم فدائی بنا دیا۔اور ہر صدی ہمیں اس موجزن سمندر سے بھری نظر آتی ہے اور قیامت تک یہی ہوتا چلا جائے گا۔لیکن ان اربوں فدائیوں میں سے ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک کو منتخب کیا اور اپنی امت کو یہ کہا کہ اگر تمہاری زندگیوں میں وہ مبعوث ہو جائے تو تمہارا فرض ہے کہ میر اسلام اس تک پہنچاؤ۔ساری امت میں سے اپنے زمانہ سے لے کر قیامت تک کسی اور کو اس سلام کا نہ حق دار ٹھہرایا اور نہ سلام پہنچانے کا انتظام کیا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کا چونکہ نائب آج تمہارے درمیان ہے، اس لئے تمہاری خوشی جائز اور تم حق دار ہو ، اس بات کے کہ تم جس قدر چاہو ، آج خوش ہو۔اور میں بھی خوش ہوں۔میں اس لئے خوش ہوں کہ آج سے قریباً اسی سال قبل ایک گمنام گاؤں میں اللہ کے حکم اور اس کے جلال اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے قیام کے لئے ایک آواز بلند کی گئی تھی۔وہ آواز اپنے ابتدائی دور میں یک دتنہا آواز تھی اور جب اس ایک آواز کو دنیا نے سنا تو دنیا کی ساری طاقتیں اس کو خاموش کرنے کے لئے جمع ہو گئیں۔مگر دنیا کی ساری طاقت اس اکیلی آواز کو خاموش نہیں کر سکی۔چونکہ فنا کے مقام پر وہ شخص کھڑا تھا۔اور اس کی آواز اللہ کی آواز اور اس کی آواز محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آواز تھی۔اور دنیا کی سب طاقتیں جمع ہو کر بھی اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کو خاموش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں۔آج تمہارے مونہوں سے جب میں اللہ کی حمد کے ترانے اورمحمدصلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے عظیم فرزند پر درود کے الفاظ سنتا ہوں تو میں خوش ہوں۔اور بہت ہی خوش ہوں کہ اسی سال قبل جوا کیلی آواز تھی ، اس کی صداقت پر آج تم میں سے ہر شخص گواہی دے رہا ہے۔اب سات ہزار میل دور نہ کبھی اس منادی کی آواز کوسنا نہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کے حسن اور نور کو بھی دیکھا۔نہ کبھی اس سے قبل اس کے نائبین اور خلفاء سے ملاقات کا موقع ملا۔اس کے باوجود تمہارے دل اس کی عظمت کو پہچانتے ، اس کی محبت میں لبریز اور اس کے نور سے منور ہیں۔وہی نور جو حمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نے حاصل کیا اور آگے دنیا تک پہنچایا۔اس لئے میں آج خوش ہوں اور بے حد خوش ہوں۔بعض دفعہ بارہ، بارہ ہزار کا مجمع میرے سامنے ہوتا تھا۔ایک ایک جلسے میں اور سات ہزار میل دور مرکز سے اور مجھے یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ انسانوں کا اکٹھ اور اجتماع نہیں بلکہ محبت کا ایک سمندر ہے، جو میرے سامنے ہے۔میں نے انہیں کہا کہ تمہارے لئے بھی اللہ نے خوشی کے سامان پیدا کر دیئے اور میرے لئے بھی خوشی کے سامان پیدا کر دیئے۔اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی ایک زبردست دلیل ہے۔وہ اکیلی آواز ، جس کو دنیا خاموش کرنے کے لئے پیچھے پڑگئی اور اپنی ساری 470