تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 468 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 468

ارشادات فرموده دوران دوره مغربی افریقہ 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم فرمایا:۔میں آپ لوگوں سے یہ نہیں کہتا کہ بلا سوچے سمجھے احمد بیت میں داخل ہو جائیں۔مذہب دل کا معاملہ ہے۔اور دل کو طاقت کے بل پر جیتا نہیں جاسکتا۔خدا کا شکر ہے کہ دنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی ایک دل کو نہیں بدل سکتیں۔لیکن اسلامی تعلیم کی خوبصورتی اور حسن اور اس کی روحانی تاثیر سے بے شمار دل بدلے اور بدلتے رہیں گے۔ہم مسلمان باوجود اختلافات کے ایک ہو سکتے ہیں۔کیونکہ ہمارا نقطہ مرکزی ایک ہے۔ہم ایک خدا پر ایمان لاتے ہیں، ہمارا قرآن ایک ہے ، ہماری مکمل ترین شریعت ایک ہے، ہمارے آقا وسردار، حضرت خاتم الانبیاء، خاتم المرسلین، محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہیں۔اگر چہ معنوں (Interpretation) میں اختلاف ہے۔لیکن آپ کو مانتے سب خاتم النبین ہیں۔اگر ہم اپنے فروعی اختلافات کو بھول سکیں اور خدائے واحد اور محمد رسول اللہ کے دین کی خاطر متحد ہو جائیں تو اسلام کی فتح کا دن بہت قریب آجائے گا۔مطبوعه روز نامه الفضل 2 0 جون 1970 ء ) 468