تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 463
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل1970ء غلبہ اسلام کے لئے کوشش اور دعا کرنا ساری جماعت کا کام ہے 35 خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل 1970ء اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے ، میں انشاء اللہ تعالیٰ کل صبح مغربی افریقہ کے دورہ پر روانہ ہوں گا۔ربوہ اور آپ دوستوں کی اس عارضی جدائی سے طبیعت میں اداسی بھی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس فضل پر خوشی بھی ہے کہ وہ محض اپنی رحمت سے یہ توفیق عطا کر رہا ہے کہ ان اقوام کے پاس جا کر جو صدیوں سے مظلوم رہی ہیں اور صدیوں سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند مهدی معہود کی انتظار میں رہی ہیں اور جن میں سے استثنائی افراد کے علاوہ کسی کو بھی حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی زیارت نصیب نہیں ہوئی ، پھر ان کے دلوں میں یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ آپ کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ ان تک پہنچے اور اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ان کو ہدایت کی طرف اور ان کو رشد کی طرف اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف بلائے۔اور وہ خلیفة من خلفائه کی زیارت سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کریں اور ان کی طبیعتیں ایک حد تک سیری محسوس کریں۔چنانچہ صدیوں کے انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو انہیں یہ موقع نصیب ہوگا۔دعا ہے کہ یہاں میری موجودگی میں بھی آپ ہمیشہ ثبات قدم پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔اور میری غیر حاضری میں بھی اللہ تعالیٰ آپ کے لئے صدق و ثبات اور وفا کے سامان اور صدق وثبات اور وفا اور محبت کی فضا پیدا کرتا رہے۔اور ہمارا ان ممالک کی طرف جانا ، ان کے ثبات قدم کا موجب بنے اور جذبہ وفا میں شدت کا موجب ثابت ہو۔اور وہ قومیں محبت الہی میں اور بھی آگے بڑھیں۔اور وہ، جو ابھی تک اندھیروں میں بھٹکتے پھر رہے ہیں، انہیں بھی روشنی کی وہ کرن نظر آ جائے، جو اسلام کی شاہراہ کو منور کر رہی ہے اور بنی نوع انسان کو اس طرف بلا رہی ہے۔ظلم کے پھندوں سے وہ آزاد ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں وہ گرفتار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ شیطانی ظلمات سے انہیں نجات دے اور وہ ، جو نور السموات والارض ہے، اس کے نور سے ان کے دل وسینہ منور ہو جائیں۔اور خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ ہمارا جو قدم ہر روز اپنی فتح اور اپنے مقصود کے حصول میں ہماری جو جدوجہد ہے، اس کے کامیاب 463