تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 459
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 09 جنوری 1970ء اسی طرح کی اور فضولیات بھی بیچ میں نہ ہوں۔علم اسلام کا ورثہ ہے، کسی اور کا نہیں۔اس لئے علمی با تیں تو وہاں ہوں گی ، مثلاً (ایگری کلچر AGRICULTURE زراعت کے متعلق ہم بولیں گے۔اسی طرح دوسرے علوم ہیں، ان کے متعلق بھی ہم بولیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے لکھا ہے کہ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ وہ تمام علوم سے خادمانہ کام لے سکے۔سارے علوم ہی ہمارے خادم ہیں۔آج کا فلسفہ بھی ہمارا خادم ہے، آج کی سائنس بھی ہماری خادم ہے، آج کی تاریخ کے اصول بھی ہمارے خادم ہیں۔جب یہ غلطی کریں گے تو ہم ان کا ہاتھ پکڑ لیں گے۔اور خادم سے یہی سلوک کیا جاتا ہے۔اور اس وقت وہ غلطی کر رہے ہیں اور ہمارا ہاتھ ان کی طرف نہیں بڑھ رہا۔حالانکہ ہمارا فرض تھا اور ہمارا حق بھی ہے کہ ہم ان کا ہاتھ پکڑ لیں اور کہیں کہ اے ہمارے خادم ! یہ تو کیا کر رہا ہے؟ (یعنی اس کی تصحیح کریں۔بہر حال سب علوم ہمارے خادم ہیں اور ہم ان خادموں سے بھی خدمت لیں گے۔اور اس طرح سب علوم کی باتیں آجائیں گی۔فلسفہ کی غلطیاں بھی ہم نکالیں گے، ( ایگریکلچر AGRICULTURE) زراعت کے متعلق بھی ہم لوگوں کو کہیں گے کہ یہ یہ کام کرو تا دنیا میں بھی خوشحالی تمہیں نصیب ہو۔انشاء اللہ یہ کام تو ہم کریں گے، لیکن گانے اور ڈرامے اور اس قسم کی دوسری جھوٹی باتیں وہاں نہیں ہوں گی۔اور اس طرح ایک ریڈیو دنیا میں ایسا ہوگا، جہاں اس قسم کی کوئی لغو بات نہیں ہوگی۔اور شاید بعض لوگ اس ریڈیو اسیشن کو وهُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کہنا شروع کردیں۔غرض میرے دل میں یہ دو خواہشیں پیدا ہوئی ہیں۔ان کے لئے آپ بھی دعا کریں اور میں بھی دعا کر رہا ہوں۔انسان بڑا ہی عاجز اور کمزور ہے۔اور ہرنئی بات جو دل میں ڈالی جاتی ہے، وہ ہمارے ضعف اور عاجزی کو اور بھی نمایاں کر کے ہمارے سامنے لے آتی ہے اور پہلے سے بھی زیادہ انسان اپنے رب کے حضور جھک جاتا ہے اور اپنی کم مائیگی کا اقرار کرتا ہے۔اور ہر قسم کی طاقتوں کا اسے سرچشمہ اور منبع قرار دے کر اور اس کی حمد وثنا کرتے ہوئے ، اس سے یہ بھیک مانگتا ہے کہ اے میرے رب! تو نے جو کام میرے سپرد کیا ہے، اس کے کرنے کی تو مجھے توفیق دے اور اس کے لئے اسباب مہیا کر دے۔آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ دونوں چیزیں ہمیں عطا کر دے۔اور ان دونوں میں ساری دنیا کے لئے بہت سی برکتوں کا سامان پیدا کر دے۔(آمین) ( مطبوعه روز نامہ الفضل 11 ستمبر 1970ء ) 459