تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 458 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 458

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم شروع میں میرا خیال تھا کہ صرف پروگرام بنا کر انا ونس کرنے والے ہی ہمیں دس پندرہ چاہئیں۔پہلے مرحلے میں چاہئے کہ یورپ اور مشرق وسطی کی زبانوں میں پروگرام نشر کیا جاسکے۔اسی طرح عرب ممالک اور پھرٹر کی ، ایران، پاکستان اور ہندوستان سب اس کے احاطہ میں آجائیں گے، انشاء اللہ۔جہاں تک پیسے کا سوال ہے، میرے دماغ نے اس کے متعلق اس لئے نہیں سوچا کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ اس کے لئے کتنے پیسے چاہئیں؟ لیکن جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ کتنے پیسے چاہئیں؟“ کے متعلق دریافت کیا جائے تو اس کے متعلق میں نے انتظام کر دیا ہے۔جلسہ پر بعض دوست بیرونی ممالک سے آئے ہوئے تھے۔ان میں سے ایک دوست کینیڈا سے آئے ہوئے تھے۔وہ وہاں ٹیلی ویژن میں کام کرتے ہیں۔میں نے ان کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہاں جا کر فوری طور پر اس کے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں۔پاکستان میں اس اسٹیشن کی اجازت نہیں مل سکتی۔کیونکہ ہمارا قانون ایسا ہے کہ یہاں کسی پرائیویٹ ادارہ کوریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت نہیں۔لیکن بعض ممالک ایسے ہیں، جن میں اس پر کوئی قانونی پابندی نہیں۔جیسے امریکہ اور بعض ایسے ممالک ہیں، جن میں گو قانونی پابندی تو ہے لیکن اس کی اجازت آسانی اور سہولت کے ساتھ مل جاتی ہے۔جیسے مغربی افریقہ کے ممالک میں سے نائیجیریا، گیمبیا، غانا یا سیرالیون ہیں۔امید ہے کہ ان ممالک میں سے کسی ایک ملک میں ریڈیو سٹیشن قائم کرنے کی اجازت مل جائے گی۔اس وقت دنیا کے دلوں کا کیا حال ہے؟ اس کا علم نہ تو صحیح طور پر مجھے ہے اور نہ آپ کو ہے۔لیکن میرے دل میں جو خواہش اور تڑپ پیدا کی گئی ہے، اس سے میں یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہوں کہ اللہ کے علم غیب میں دنیا کے دل کی یہ کیفیت ہے کہ اگر اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ان کے کانوں تک پہنچایا جائے تو وہ سنیں گے اور غور کریں گے۔ورنہ یہ خواہش میرے دل میں پیدا ہی نہ کی جاتی۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان جلدی پیدا کر دے۔دل تو یہی چاہتا ہے کہ اسی سال کے اندراندر یہ کام ہو جائے۔لیکن ہر چیز ایک وقت چاہتی ہے۔بہر حال جب بھی خدا چاہے، یہ کام جلد سے جلد ہو جائے۔اور ہم اپنی آنکھوں سے یہ دیکھیں کہ یہ کام ہو گیا ہے۔اور ہمارے کان چوبیس گھنٹے عربی میں اور انگریزی میں اور جرمن میں اور فرانسیسی میں اور اردو، وغیرہ وغیرہ ، میں اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے والے ہوں۔گانا وغیرہ بدمزگی پیدا نہ کر رہا ہو۔اور 458