تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 456
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم لوگوں پر رحم کرے۔لیکن بعد میں، میں نے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ بات نہیں تھی۔بلکہ بات یہ تھی کہ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی زبان کے بہت سے حروف کی شکل انگریزی حروف کی شکل سے مختلف ہے اور یہ حروف تیار کر کے نہیں دے سکتے ، اس لئے انہوں نے انکار کر دیا۔پھر ہمارے پاس بعض اوقات مثلاً افریقہ کے کسی ملک سے مانگ آجاتی ہے کہ ہمیں سادہ قرآن کریم ( بغیر ترجمہ کے) کے بیس ہزار نسخے اگلے تین ماہ کے اندر دے دو۔اور کچھ عرصہ پہلے ہمیں ایک ملک سے بارہ یا پندرہ ہزار سادہ قرآن کریم کے نسخوں کا آرڈر ملا۔اور تحریک جدید کو انکار کرنا پڑا کہ ہمارے پاس موجود نہیں۔اگر ہمارا اپنا پر لیس ہو تو اگر اور جب کوئی آرڈر آئے ، وہ آرڈر تو شاید پندرہ یا ہمیں یا پچیس ہزار کا ہو گا مگر ایک لاکھ نسخے ہمارے پاس تیار موجود ہوں گے۔یا ہم اس قابل ہوں گے کہ چند دنوں کے اندر اتنے نسخے شائع کر دیں۔غرض ہم بہت سارے کام کر سکتے ہیں۔اور پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس طرف خیال نہیں کرتے۔ہمارے نزدیک ترجیح مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کو ہے۔کیونکہ صحیح ترجمہ اور صحیح تفسیری نوٹ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر مسلم دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علوم سے باہر نہیں مل سکتے۔اس لئے ہم ان کو ترجیح دیتے ہیں۔پس اگر اپنا پر لیس ہوگا تو قرآن کریم سادہ یعنی قرآن کریم کا متن بھی ہم شائع کر لیا کریں گے۔اس کی اشاعت کا بھی تو ہمیں بڑا شوق اور جنون ہے۔یہ بات کرتے ہوئے بھی میں اپنے آپ کو جذباتی محسوس کر رہا ہوں۔ہمارا دل تو چاہتا ہے کہ ہم دنیا کے ہر گھر میں قرآن کریم کا متن پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ آپ ہی اس میں برکت ڈالے گا تو پھر بہتوں کو یہ خیال پیدا ہو گا کہ ہم یہ زبان سیکھیں یا اس کا ترجمہ سیکھیں۔پھر اور بھی بہت سارے کام ہیں، جو ہم صرف اس وجہ سے نہیں کر سکتے کہ ہمارے پاس پریس نہیں۔لیکن میرے دل میں جو شوق پیدا کیا گیا ہے اور جو خواہش پیدا کی گئی ہے، وہ یہ ہے کہ سارے پاکستان میں اس جیسا اچھا پر یس کوئی نہ ہو۔اور پھر اس پریس کو اپنی عمارت کے لحاظ سے اور دوسری چیزوں کا خیال رکھ کر اچھار کھا جائے۔عمارت کو ڈسٹ پروف (DUST PROOF) بنایا جائے۔تاہم ایک دفعہ دنیا میں اپنی کتب کی اشاعت کر جائیں۔دوسرے پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کتابیں مہنگی پڑتی ہیں۔اگر اپنا پریس ہوگا اور اس کو بہر حال نفع کے اصول پر نہیں چلایا جائے گا بلکہ اسے ضرورت پورا کرنے کے اصول پر چلایا جائے گا۔تو جو 456