تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 455
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 09 جنوری 1970ء جماعت احمدیہ کا اپنا جدید پریس اور طاقتور ٹرانسمٹنگ اسٹیشن ہو "" خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1970ء دو باتیں اور ہیں، جن کے متعلق میں دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔جلسہ سالانہ سے کچھ روز پہلے کوئی القاء اور خواب کی صورت نہیں، ویسے ) بڑے زور سے میرے دل میں یہ خیال پیدا کیا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دو چیزیں ہمارے پاس اپنی ہوں۔ایک تو ہمارے پاس ایک بہت اچھا پر لیس ہو۔اور اللہ تعالیٰ جب کوئی خیال پیدا کرتا ہے تو اس کی ساری چیز روشن ہو کر سامنے آجاتی ہے۔اس لئے جب میرے دل میں خیال آیا تو اس کے ساتھ ہی میرے دماغ میں آیا کہ اس اچھے پریس کے لئے ہمیں پانچ دس لاکھ روپیہ کی ضرورت ہوگی۔ساتھ ہی میری طبیعت مطمئن ہو گئی کہ ٹھیک ہے۔گو پانچ یا دس لاکھ روپیہ ایک غریب جماعت کے لئے بڑا خرچ ہے لیکن اس طریق پر اس کا انتظام ہو جائے گا۔اس وقت پر لیس نہ ہونے کی وجہ سے ہماری توجہ ہی بہت سے کاموں کی طرف نہیں جاتی۔کیونکہ روکیس سامنے ہوتی ہیں۔اور جن کے سپر دیہ کام ہیں، وہ ان کی طرف متوجہ ہی نہیں ہو سکتے۔دوسرے جن کاموں کی طرف توجہ ہوتی ہے، ان میں سے بھی بہت سے کام چھوڑنے پڑتے ہیں یا ان میں تاخیر کرنی پڑتی ہے۔مثلاً اس وقت قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ تیار ہے۔ہمارا قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ تفصیلی نوٹوں کے ساتھ ایک نئی جلد میں ، جیسا کہ جلسہ سالانہ پر اعلان ہوا تھا، تیار ہو گیا ہے۔اور دوستوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔اس وقت فرانسیسی ترجمہ بھی تیار ہے۔لیکن دفتر سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے مجھے رپورٹ دی کہ بات یہ ہے کہ ہمارا خیال تھا، ہم نے لاہور کے جس پر لیس سے انگریزی ترجمہ قرآن کریم کا طبع کروایا ہے، اس پریس سے یا کسی اور اچھے پریس سے فرانسیسی ترجمہ بھی طبع کروالیں گے۔چنانچہ ان سے خط و کتابت یا گفت شنید ہو رہی تھی۔لیکن اب انہوں نے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم یہ ترجمہ طبع نہیں کر سکتے۔مجھے خیال پیدا ہوا کہ ممکن ہے، کسی متعصب گروہ کا ان پر دباؤ ہو۔اور اس سے مجھے بڑا دکھ ہوا کہ قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت میں بھی تعصب آ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے 455