تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 454
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 30 مارچ 1969ء دعا کے ذریعہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو دو تقریر فرمود و 30 مارچ 1969ء بر موقع مجلس مشاورت پیس دعا کو اپنی عادت بنا ؤ، دعا کو اپنی غذا بناؤ، دعا کو اپنا لباس بناؤ، دعا کو اپنی ہوا بناؤ ، دعا ہی کو اپنی نیند بناؤ۔ہر چیز دعا کو بناؤ۔اور دعا کے ذریعہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو۔پھر جتنی دنیا آج اسلام کی مخالفت کر رہی ہے۔ہر قسم کے دجل جو ہیں، وہ کئے جارہے ہیں۔افریقہ میں بھی ، امریکہ میں بھی، یورپ میں بھی، جزائر میں بھی۔بڑی مالی طاقت ان دجالی منصوبوں کے پیچھے ہے۔اور سلطنتیں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔وہ سلطنتیں، جن کا مقابلہ دوسری سلطنتیں آج نہیں کر سکتیں۔کوئی خدا سے دور لے جارہا ہے، کوئی شرک میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔انسان کو خدائے واحد ویگانہ سے دور لے جانے کی دائیں طرف سے بھی کوشش ہو رہی ہے اور بائیں طرف سے بھی کوشش ہورہی ہے۔ان تمام کوششوں کے باوجود، ان تمام اندھیروں کے باوجود، ان تمام ظلمتوں کے باوجود، ان تمام دنیوی مادی سامانوں کے باوجود اور طاقتوں کے باوجود ہمارے دل میں جو یہ یقین پیدا کیا گیا ہے کہ اسلام آخر کار غالب ہوگا اور فتح پائے گا، وہ اسی بناء پر کیا گیا ہے کہ خدا نے کہا، میری اطاعت میں گم اور فنا ہو جاؤ۔میں تمہارے گرد اپنے نور کا، میں تمہارے گردا اپنی قدرت کا، میں تمہارے گرد اپنی حیات کا ، میں تمہارے گرد اپنی قیومیت کا، میں تمہارے گرد اپنے احسان کا ایک ایسا حلقہ بناؤں گا کہ یہ تمام مادی طاقتیں تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گی۔اور آخر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں فتح ہوگی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے ہوں۔خدا کرے کہ ہم اپنی ناطاقتی اور عاجزی کو پہچاننے والے ہوں۔خدا کرے کہ شرک کا کوئی اثر بھی ہمارے دلوں اور ہمارے دماغوں اور ہماری روح میں باقی نہ رہے۔خدا کرے کہ ہمارے ذرہ ذرہ میں اور ہماری روح میں اور ہمارے اخلاق کے ہر پہلو میں خدا کی توحید ہی جلوہ گر ہو اور موجزن رہے۔خدا کرے کہ دعا کے اس مقام سے ہم کبھی نہ ہٹیں۔تاکہ شیطان کا کوئی وار کبھی ہم پر کامیاب نہ ہو سکے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1969ء) 454