تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 437 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 437

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اکتوبر 1969ء ظلمتوں کو پیدا کر لیا۔جنہوں نے ان کے نور کو ان کے ماحول سے باہر نکال دیا اور وہ روحانی لحاظ اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔پس روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی مسلمانوں کو پیدا کرنے کی کوشش کرنا، آپ کی ذمہ داری ہے۔یورپ و امریکہ اور ایشیا اور جزائر کے رہنے والوں کو انتباہ کرنا اور کوشش کرنا کہ وہ ان اعمال کو چھوڑ دیں، جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوتا ہے اور وہ اعمال صالحہ بجالائیں، جو اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا اور اس کے فضل کو جذب کرنے والے ہوں، یہ بھی آپ کا کام ہے۔عرب ممالک میں اصلاح احوال کے سامان پیدا کرنا، یہ بھی آپ کا کام ہے۔مکہ کے مکینوں کو قادر و توانا کی فوج میں فوج در فوج داخل کرنا، یہ بھی آپ کا کام ہے۔یہ بڑے ہی اہم کام ہیں اور بڑے ہی مشکل کام ہیں، جو ہمارے سپرد کئے گئے ہیں۔اگر وہ زندہ خدا ہمارے ساتھ نہ ہوتا اور آج بھی ہمیں اس کی بشارتیں نہ مل رہی ہوتیں تو ہم تو زندہ ہی مرجاتے۔ان بشارتوں اور اس اندار اور ان ذمہ داریوں سے جماعت کا ایک طبقہ غفلت برت رہا ہے۔ان کو بھی ہم نے ہوشیار اور بیدار کرنا ہے۔اس وقت جو کام بھی ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے کرنا ہے، وہ جماعت احمدیہ نے کرنا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کسی قوم یا کسی جماعت کو بشارتیں دیتا ہے تو یہ تو نہیں کرتا کہ آسمان سے فرشتے بھیج دے اور وہ اس اسباب کی دنیا میں کامیابی کے سامان پیدا کر دیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ساری دنیا کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے اپنی آواز کو بلند کیا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اسلام دنیا پر غالب آئے گا تو اس کے مقابلے میں جب شیطان نے اپنی میان سے تلوار کو نکالا تا کہ مسلمانوں کو ہلاک اور اسلام کو مٹادے تو اس تلوار کا مقابلہ کرنے کے لئے فرشتے نہیں آئے تھے۔بلکہ وہی لوگ تھے، جنہوں نے اپنے رب اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو پہچانا تھا۔انہوں نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی گردنیں اس طرح آگے رکھ دیں، جس طرح ایک بھیٹر مجبوری کی حالت میں قصائی کی چھری کے سامنے اپنی گردن رکھ دیتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس قربانی کو دیکھ کر اور اس اخلاص پر نگاہ کر کے ان کی گردنوں کی حفاظت کے بھی سامان پیدا کر دیئے اور اسلام کے غلبہ کے بھی سامان پیدا کر دیئے۔لیکن آج تلوار کا زمانہ نہیں ہے۔آج زمانہ ، جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے، اسلام کی روحانی تلوار کا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔وو یہ پیشگوئی یاد رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔آئینہ کمالات اسلام صفحہ 254 حاشیہ ) 437