تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 436
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اکتوبر 1969ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہے کہ میں اپنی جماعت کو روس میں ریت کے ذروں کی مانند دیکھتا ہوں۔(تذکرہ صفحہ 114,810) جس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح ریت کا ذرہ مٹی میں مل تو جاتا ہے لیکن اس پر مٹی کا اثر نہیں ہوتا ، اسی طرح روس میں اسلام قبول کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا تقومی عطا ہوگا کہ وہ اس گندے ماحول میں بھی اپنی سعادت مندی اور نیک فطرتی کا اظہار کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی آواز کو سن کر اس پر لبیک کہنے والے اور اسی پر جان دینے والے ہوں گے۔اور وہ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بے شمار ہوں گے۔اکثریت انہی لوگوں کی ہو جائے گی۔پھر آپ نے فرمایا کہ ہندو مذہب کا ایک دفعہ پھر زور کے ساتھ اسلام کی طرف رجوع ہوگا۔( تذکرہ صفحہ 302 ہندو قو میں، جو نہ صرف اس وقت بھارت میں بلکہ بڑی minorties (اقلیت) کی حیثیت میں بعض دوسرے ممالک میں بھی پائی جاتی ہیں، ان کے متعلق ہمیں یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ وہ اسلام قبول کریں گی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو اپنا کر اللہ تعالی کے فضلوں کی وارث ہوں گی۔اسی طرح آپ نے فرمایا ہے:۔اسے یورپ! تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا ! تو بھی محفوظ نہیں اور اے جزائرا کے رہنے والو کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا“۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 257) ان بدبختوں اور بدقسمتوں کا دلی تعلق زندہ اور قادر خدا سے قائم کرنا اور اس کے لئے انتہائی قربانیاں دینا اور ایثار دکھانا ور تضرع اور خشوع سے دعاؤں میں لگے رہنا، یہ ہے وہ ذمہ داری، جو ہم پر عائد کی گئی ہے۔پھر انگلستان کے متعلق بشارت دی گئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام وہاں پر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سفید پرندے پکڑ رہے ہیں۔( تذکرہ صفحہ 189) پس ساری دنیا ہی انتہائی گند کے اندر مبتلا ہے۔مثلاً روس ہے، وہاں کے لیڈروں نے اپنی بد بختی کی وجہ سے یہ دعوی کر دیا کہ ہم دنیا سے اللہ تعالیٰ کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹا دیں گے۔(نعوذ باللہ ) پھر یورپ کے بسنے والے بد اخلاقیوں کے گند اور کیچڑ میں لت پت ہو رہے ہیں۔آپ لوگ یہاں رہتے ہوئے ، اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔انگلستان کے یہ سفید پرندے الہی نور کے سامانوں سے بے حد غافل ہیں۔ان کی ظاہری سفیدی پر اتنے بدنما دھبے پڑے ہوئے ہیں کہ انسانی عقل دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے کہ انسانی دل اور روح کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر منور بنایا تھا لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ سے ان 436