تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 424
اقتباس از مجلس عرفان فرموده 07 اکتوبر 1969ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہندوں کو اسلام کی طرف لانے کے لئے ہمیں انہیں جھنجھوڑ نا پڑے گا۔اللہ تعالی اسلام کی اشاعت کے کئی سامان کر رہا ہے۔کہیں زلزلے آرہے ہیں، کہیں طوفان آرہے ہیں۔اب ایسی جگہوں پر سیلاب آرہے ہیں، یہاں سیلاب کے متعلق انسان سوچ ہی نہیں سکتا تھا۔مثلاً اب الجزائر میں سیلاب آیا ہے۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الجزائر میں سیلاب آئے گا۔مغربی افریقہ اور میڈی ٹیرین ممالک کے درمیان کا صحرا چار ہزار سال قبل مسیح باغ بن گیا تھا۔دو ہزار سال تک وہاں بہت بارش ہوتی رہی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے بارشوں کو حکم دیا کہ اب تم نے یہاں نہیں برسنا۔اور وہ علاقہ صحرا بن گیا۔پس جہاں پانی بہت ہے، وہاں کے لوگوں کو بھی مغرور نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو حکم ہی دینا ہے۔اس کی رحمت اور رضا کے لئے مجاہدہ کرتے رہنا چاہئے۔(روز نامه الفضل مورخہ 26 نومبر 1969ء) 424