تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 417 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 417

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 1969ء سے علم قرآن کو سیکھا اور اب وہ بڑے دھڑلے کے ساتھ ہر جگہ اسلام کی تعلیم اور قرآن کریم کے علوم کو پیش کرتے ہیں اور خدا کے فضل سے غالب آتے ہیں۔پس قرآن کریم کے تراجم اور تفسیر کی اشاعت، یہ بھی ایک نمایاں کام ہے، جو تحریک جدید کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مخلصین جماعت سے لیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ہم ہمیشہ ہی بھوکے ہیں اور کسی مقام پر دل تسلی نہیں پکڑتا۔کیونکہ غیر متناہی ترقیات کے دروازے ہم پر کھولے گئے ہیں۔ہر نئے دروازے میں داخل ہونے کے بعد اس سے گلے دروازے میں داخل ہونے کو ضرور دل چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کو ہی (اگر وہ مسخ نہ ہو چکی ہو ) ایسا بنایا ہے۔بہر حال ہمیں ترقی کے میدان آگے نظر آرہے ہیں۔(اللہ کی رحمت سے ) اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نہ مٹنے والے نشان ہمیں پیچھے نظر آرہے ہیں۔تحریک جدید کی یہ ایک نمایاں خصوصیت ہمیں نظر آتی ہے۔اور بھی بہت سے خصوصیات ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے سردرد کی وجہ سے میں اس وقت زیادہ تفصیل میں نہیں جاسکتا۔جماعت کو میں اس وقت اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک بہت بڑی نشانی تحریک جدید کی شکل میں اپنے پیچھے چھوڑی ہے۔آپ کے وصال کے بعد جماعت کے مشورہ سے ہم نے فضل عمر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور اس کے لئے جماعت نے مالی قربانیاں دیں اور اس کے سپرد بعض کام بھی کئے گئے ہیں۔لیکن تحریک جدید کے مقابلہ میں یہ مالی قربانیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔جتنی اس وقت تک تمام دنیا کے احمدیوں نے تحریک جدید کے لئے مالی قربانی دی ہے، شاید اس کا بارہواں یا پندرھواں یا بیسواں حصہ بھی فضل عمر فاؤنڈیشن کی مالی قربانی نہ ہو۔کام بھی اس (فضل عمر فاؤنڈیشن) کے محدود ہیں۔اور اس کے وعدوں کی وصولی کا زمانہ بھی 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس لئے آپ اس کی طرف زیادہ توجہ دیں۔( میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک جدید کی طرف توجہ نہ دیں۔ہماری بھاری اکثریت ایسی ہے کہ جو دونوں تحریکوں کے وعدے پورے کر سکتی ہے۔لیکن ) بہر حال 30 جون کو فضل عمر فاؤنڈیشن کا کھاتہ تو بند ہو جائے گا لیکن تحریک جدید کا کھاتہ تو نہ اس سال بند ہوگا اور نہ اگلے سال۔اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور بھی بہت ساری تحریکیں خلفائے جماعت احمدیہ کے ذریعے جاری کرے گا۔اس میں دوست کبھی کسی شکل میں اور کبھی کسی شکل میں مالی قربانی بھی دیں گے۔اب میں نے وقف عارضی کی جو تحریک کی ہے، اگر ایک ہزار آدمی پندرہ دن کے لئے باہر جائے تو ان کے کرایہ کا خرچ ، ان کے زائد کھانے کا خرچ وغیرہ ملا کر لاکھوں کی رقم بن جاتی ہے۔لیکن اس کی شکل ایسی ہے کہ جو کسی حساب یا چندے میں نہیں آتی۔اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ظاہر اور باطن خرچ کی 417