تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 403 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 403

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامِ آمِيْنِ جو متقی ہیں ، وہی مقام امین میں رہتے ہیں۔اقتباس از تقریر فرموده 107اپریل 1968ء پس سب بداخلاقیوں سے تو بہ کرو۔بد اخلاقی چھوٹی ہو یا بڑی یا بالکل معمولی سمجھی جانے والی بات بھی ہو، تب بھی اس کو چھوڑ دو کہ ان باتوں سے کہ جو تمہاری نظر میں چھوٹی ہیں، تمہارا رب خوش نہیں۔اور جس چیز سے تمہارا رب خوش نہیں، اسے تم چھوٹی کیسے کہہ سکتے ہو؟ پس ہر بداخلاقی کو ترک کرو اور بھائی بھائی بن کر احساس فروتنی اپنے دلوں میں پیدا کر کے اور اس یقین پر قائم ہو کر کہ ہم کچھ نہیں لیکن ہمارا رب سب طاقتوں والا ہے۔اور اس نے یہ فیصلہ کیا ہے اور بشارت دی ہے کہ وہ ہمیں آخری اور انتہائی کامیابی عطا کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کامیابی کی راہ میں روک نہیں بن سکے گی۔لوگ دیکھ دیں گے قتل کریں گے، مال لوٹ لیں گے۔یہ سب کچھ ہو گا لیکن آج احمدیت کی جو تیز قدمی کے ساتھ ترقی ہور رہی ہے ، اس کو وہ روک دیں، یہ نہیں ہوسکتا۔دنیا کے سارے ملک مل کر بھی اسے روک نہیں سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے دھڑلے کے ساتھ یہ کہا تھا کہ تم سارے مل کر میرے خلاف تدبیریں کرو، پھر بھی تم ناکام رہو گے۔یہ وعدہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تو نہیں۔بلکہ یہ وعدہ آپ کے طفیل اور آپ کے ذریعہ سے اور آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں ہمارے ساتھ بھی ہے۔اگر ہم وہ انتہائی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں ، جو خداوند کریم ہم سے لینا چاہتا ہو، اگر ہم فدائیت کا وہ حسین مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہوں، جس حسن کو خدا ہم میں دیکھنا چاہتا ہے تو ہمارے لئے کامیابی ہی کامیابی مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے اور لیتا رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کو بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔وہ اموال کے تعلق میں بھی امتحان لے گا اور جانی لحاظ سے بھی۔اور جذبات کے لحاظ سے بھی وہ امتحان لے گا۔یہ ساری باتیں ایسی نہیں ، جن کے متعلق قرآن کریم نے ہمیں پہلے نہ بتادیا ہو۔یہ تو بہر حال ہوں گی۔مگر ان کے ساتھ یہ بشارت بھی ہے کہ جب تم انفرادی امتحانوں میں کامیاب ہو جاؤ گے تو ایک جماعتی فتح اور جماعتی کامیابی اور جماعتی فلاح کا میں تمہیں وعدہ دیتا ہوں۔اور اس کی راہ میں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں بن سکتی۔پس اپنی کمزوریوں کو دور کر کے خدا تعالی کی انتہائی بشارتوں کے اپنی زندگیوں میں وارث بنے کی کوشش کرو اور تدابیر کرو۔اللہ تعالیٰ آپ کے بھی اور میرے بھی ساتھ ہو“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 5 0 تا 7 10 اپریل 1968ء ) 403