تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 400
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم غرض اس قسم کے نشان دور دراز ممالک کے متعلق ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ بتاتا ہے اور چونکہ ہر چیز اس کے تصرف میں ہے۔جیسا وہ کہتا ہے، وہ ہو جاتا ہے۔اس کو دنیا کی کون سی طاقت روک سکتی ہے؟ مثلاً اللہ تعالیٰ نے روس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا۔آپ کو یہ نظارہ دکھایا کہ وہاں ریت کے ذروں کی طرح احمدی ہو جائیں گے، ان کی بھاری اکثریت ہو جائے گی۔اب روسیوں سے بات کی جائے تو کچھ تو بات سنجیدگی سے سنتے ہیں لیکن ہندوستان میں ایک سٹال احمد یوں نے لگایا تو وہاں کوئی روی آیا اور وہ ہنسی مذاق اور تمسخر میں باتیں کرتارہا۔اور اس نے کہا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم خدا کے قائل ہو جائیں؟ ٹھیک ہے، بظاہر تم بڑیں مارتے ہو، تم جاہل مطلق ہو۔روسیوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ تمہارے متعلق صرف ایک بات ہوتی ، جو ابھی پوری نہیں ہوئی تو شاید ہم سمجھتے کہ تم ان حالات ہوتی، کہ تم میں حقائق کو سمجھنے کے اہل ہی نہیں ہو۔لیکن تمہارے متعلق خدا تعالیٰ نے ایک سلسلہ انہونی باتوں کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا۔ان میں سے تین یا چار انہونی باتیں پوری ہوگئی ہیں۔اگر ذرا بھی عقل ہو تو تم اس نتیجہ پر پہنچنے میں کامیاب ہو جاؤ کہ چوتھی یا پانچویں بات بھی گو بظاہر انہونی ہے لیکن وہ پوری ہو جائے گی۔جیسے پہلی باتیں پوری ہوگئی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق بہت سے سلسلہ ہائے پیشگوئیاں دی ہیں۔اس رنگ میں کہ یہ سلسلہ کی کڑیاں کس طرح ہیں؟ اور وہ کس طرح پوری ہوئیں ؟ ابھی کم تحقیق کی گئی ہے۔لیکن ہمارے مجلس ارشاد کے جو جلسے ہورہے ہیں، ان میں دو پیش گوئیوں کے متعلق اس قسم کے مضمون بڑی محنت سے تیار کر کے پڑھے گئے ہیں۔اس سے مجھے توجہ پیدا ہوئی کہ یہ تو ایک خانہ غفلت کا شکار ہورہا تھا، یہ سارا لینا چاہیے۔یہ سلسلہ جو ہے، یہ کس طرح پورا ہوا ؟ تا کہ ہم ان قوموں پر اتمام حجت کر سکیں۔ان دو پیشگوئیوں میں ایک یہ تھی:۔کور یا خطر ناک حالت میں ہے۔مشرقی طاقت ( تذکرہ صفحہ 512) بظاہر یہ چھوٹا سا فقرہ ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس فقرہ کو ثابت کرنے کے لئے اس وقت تک قریباً 45-40 سال کے لمبے زمانہ میں ایسے واقعات پیدا کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کے علام الغیوب ہونے کا ہمیں پتہ دیتے ہیں۔دوسری پیشگوئی ہے۔تزلزل در ایوان کسری فتاد 400 ( تذکره صفحه 591)