تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 399
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء رہی تھی اور حکومت ہر دعوت میں اور ہر فنکشن میں ہمارے احمدیوں کو کثرت سے بلاتی تھی۔ہمارے مبلغ کو بھی بلاتی تھی اور جتنے ڈیلی گیٹ اور نمائندے باہر سے آئے ہوئے تھے اور جن میں بعض کمیونسٹ ممالک کے نمائندے بھی تھے ، قریباً سب کو اپنی کتابیں دینے کا انہیں موقع ملا۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک رنگ میں ایک نشان اس لئے بھی دکھایا کہ اس وقت وہ بہت پریشان تھے اور اسماعیل منیر صاحب مجھے لکھ رہے تھے، دعا کے لئے اور دوسرے دوست بھی مجھے دعا کے لئے لکھ رہے تھے کہ کوئی پتہ نہیں کہ کیا حالات پیدا ہوں، فتنہ پھیل رہا ہے اورقتل و غارت ہو رہی ہے؟ چنانچہ 25-20 آدمی تو وہاں مارے گئے تھے اور کئی سو زخمی ہوئے تھے۔سینکڑوں مکان اور دکانیں لوٹی گئیں، بہت خراب حالت ہو رہی تھی۔اور یہ حالت کوئی ایک مہینہ آزادی سے پہلے تھی۔دوست خود بھی دعا ئیں کر رہے تھے۔بڑی دعا کرنے والی یہ قوم ہے۔مجھے بھی دعا کے لئے لکھ رہے تھے۔چنانچہ میں نے بھی ان کے لئے دعا کی۔لیکن میری دعا کسی علاقے کے لئے محدود تو نہیں ہوتی۔ساری جماعت کے لئے۔اس رات بڑی کثرت سے دعا کرنے کی خدا نے مجھے توفیق دی اور صبح میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے۔نشان فتح نمایاں صبح سحری کے وقت جب میں بیدار ہوا ہوں تو نیم بیداری میں یا بیدار ہونے کے بعد مجھے غنودگی کا ایک جھونکا آیا اور یہ الفاظ زبان پر جاری ہوئے۔بیدار ہونے کے بعد میں نے مصرع کو مکمل کیا۔نشان فتح نمایاں برائے ما باشد یہ مصرع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فارسی منظوم کلام کا تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مصرع یہ ہے۔ندائے فتح نمایاں بنام ما باشد لیکن اس وقت میری زبان پر غنودگی میں آدھا مصرع ”نشان فتح نمایاں تھا۔جس وقت میں بیدار ہوا تو زبان خود آگے چلتی گئی اور برائے ماباشد کے ساتھ وہ مصرع مکمل ہو گیا۔چونکہ ان دنوں ان ما کے خطوط بھی آرہے تھے، اس لئے میں نے مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کو لکھا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے رحمت کا اظہار کیا ہے۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ تمہارے لئے یا صرف تمہارے لئے ہے۔لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ فتح کے نشان کہیں نہ کہیں تو ظاہر کرے گا ہی۔اور کل ہی جو ان کا خط آیا، اس میں انہوں نے ساری تفصیل لکھ کر لکھا ہے کہ ہمارے لئے تو ”نشان فتح نمایاں ظاہر ہو گیا ہے۔399