تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 397 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 397

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء ابھی چند دن ہوئے، مجھے ایک دوست نے خط لکھا ( میں بین الاقوامی سطح پر چونکہ بات کر رہا۔ہوں، اس لئے کسی ملک یا جگہ کا نام نہیں لے رہا۔ساری دنیا میں یہ باتیں پھیلی ہوئی ہیں، جو میں کر رہا ہوں ) کہ ایک مجمع اکٹھا ہوا ( احمدیوں کا وہاں ایک ہی مکان تھا) اور کہا مار دیں گے قتل کر دیں گے لوٹ کر لے جائیں گے۔اور وہاں جو حکومت کا انتظام تھا، وہ بھی رعب کے نیچے آ گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ مختصر ساوہ انتظام ہوگا۔وہ سمجھتے ہوں گے کہ ہم انتظام نہیں کر سکتے۔وہ لکھتے ہیں کہ مجمع مکان کی دیواروں کے پاس پہنچ گیا اور اس کی حفاظت کا کوئی ظاہری سامان نہیں تھا۔مگر خدا کا وعدہ تھا کہ میں تمہاری حفاظت کے لئے آؤں گا ، اگر تم سے جان کی قربانی نہ لینی ہوئی۔بعض دفعہ وہ جان کی قربانی بھی لیتا ہے۔لیکن اکثر دفعہ وہ اپنی قدرت نمائی کا اظہار کرتا ہے۔چنانچہ اس مجمع میں سے ایک شخص بندوق لے کر کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ یہ ایک آدمی ہے اور تم اسے مارنے اور لوٹنے کے لئے سارے اکٹھے ہو گئے ہو۔اگر کوئی شخص ایک قدم بھی آگے بڑھا تو میں اسے گولی ماردوں گا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے اس کے لئے حفاظت کا سامان کر دیا۔غرض جب تک ہم بشاشت کے ساتھ اپنے رب کی رضا کے لئے مظلوم بنے رہنے کے لئے تیار رہیں گے، اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کی فوجیں ہماری مدد کے لئے آسمان سے اتریں گی۔لیکن جب اور اگر ہم اپنی غفلت اور حماقت کے نتیجہ میں یہ سمجھنے لگے کہ ہم خود اپنی حفاظت کر سکتے ہیں اور ہمیں اللہ کی حفاظت اور مدد کی ضرورت نہیں تو خدا کہے گا، جاؤ، پھر تم اپنی حفاظت کرتے پھرو۔ہم میں کوئی طاقت نہیں۔اور حماقت ہے، اگر ہم یہ سمجھیں گے کہ ہم اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔دنیا کے ملک ملک میں اللہ تعالیٰ اپنی اس قسم کی رحمتوں کے نشان ظاہر کر رہا ہے۔اور مجھے تو اس قسم کی چیزیں پڑھنے میں اس قسم کی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے کہ گو میں روز کی ڈاک دیکھتا ہوں اور مجھے اس کے لئے کئی گھنٹے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔لیکن روزانہ جب ڈاک آتی ہے تو سب سے پہلے میں غیر ملکی ڈاک دیکھتا ہوں اور مختلف ملکوں سے ہمیں ہر دوسرے یا تیسرے روز اس قسم کی کوئی نہ کوئی خبرماتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں دعاؤں کو قبول کیا، معجزانہ رنگ میں حفاظت کا سامان کیا، معجزانہ رنگ میں بیماریوں سے شفادی، معجزانہ رنگ میں امتحان میں کامیاب کیا، معجر انہ رنگ میں مالی تکلیفوں کو دور کیا، معجزانہ رنگ میں سفر کی صعوبتوں سے بچالیا، وغیرہ وغیرہ۔بہت ساری آفات ہیں اور اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے اور کہتا ہے، صبر کرو اور میری بشاریں لے لو۔وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ 397