تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 393 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 393

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء تو اس وقت میرے مخاطب صرف آپ نہیں ، جو اس وقت سامنے بیٹھے ہیں بلکہ ساری دنیا کے احمدی اور ساری دنیا کی حکومتیں میری مخاطب ہیں۔اکثر جگہ اس وقت تعصب سے کام نہیں لیا جاتا۔لیکن بعض ملکوں میں تعصب سے کام لیا جاتا ہے۔بعض ملکوں میں زیادہ تعصب ہے اور بعض میں کم۔بعض ملکوں میں تبلیغ پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔یعنی اجتماعی تبلیغ پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔انفرادی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔لیکن اس سے بھی بڑا یہ کہ تبلیغ کے جو دروازے آسمان سے کھولے جاتے ہیں، ان کو ساری دنیا کی حکومتیں بھی مل جائیں تو روک نہیں سکتیں۔اب ایک عرب ملک میں ایک احمدی ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ 1948ء میں میرے والد فوت ہوئے۔فوت ہوتے وقت انہوں نے مجھے یہ وصیت کی تھی کہ مجھے تو امام مہدی کے متعلق کچھ علم نہیں ہوا۔لیکن تمہیں علم ہوگا اور جب تمہیں علم ہو، تم ان کی جماعت میں شامل ہو جانا اور میرا سلام کہنا۔ایک احمدی دوست سے اتفاقاً ان کی ملاقات ہوئی اور گفتگو ہوئی۔اس پر وہ احمدی ہو گئے۔ان کے ساتھ ایک اور دوست تھے، وہ بھی احمدی ہو گئے۔اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے والد کو اللہ تعالیٰ نے کوئی اطلاع دی تھی۔آپ ہی اپنی عقل کے ڈھکوسلے سے تو آدمی یہ بات نہیں نکال سکتا کہ میں امام مہدی سے نہیں ملا ہتم ملو گے اور تم اسے قبول کر لینا۔پس جو آسمان سے ہدایت کا انفرادی دروازہ کھولا جائے، کون سی حکومت اسے بند کر سکتی ہے؟ جس کو اللہ تعالیٰ اپنے قہر یا اپنی رحمت کے جلوہ سے گھائل کر دے، دنیا کی کون سی طاقت ہے، جو اس کے دل کی حالت کو بدل دے؟ زبان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، انگلیوں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے قلم کو بند کیا جا سکتا ہے۔دل کی کھڑکیوں کو کون بند کر سکتا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس وقت اپنے یہ معجزات دکھانے شروع کئے ہیں۔آسمان سے فرشتوں کے نزول کے ساتھ یہ روجاری کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا ، وہ دلوں میں داخل ہوتے اور ان کی کیفیت کو بدل دیتے ہیں۔میں نے کئی بار بتایا ہے کہ اس دورہ کے بعد ڈنمارک میں درجنوں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ اگر کسی عیسائی پادری نے ہمارے خلاف، اسلام کے خلاف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق نازیبا باتیں لکھیں تو خود پادریوں میں سے بڑے عالم، بڑے مشہور مصنف اور پادریوں کے خاندان کے افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اخباروں میں لکھا کہ اگر عیسائیت اس قسم کی بداخلاقی پر آرہی ہے، جس کا وہ مظاہرہ کر رہی ہے تو ہم عیسائیت کو چھوڑتے ہیں۔یہ دل کی تبدیلی میرے یا آپ کے کسی فعل کا نتیجہ تو نہیں۔یہ تو فرشتوں کے 393