تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 392
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہیں، سوئٹزرلینڈ میں بھی احمدی ہیں، آسٹریا میں بھی احمدی ہیں، ہالینڈ میں بھی احمدی ہیں، جرمنی میں بھی احمدی ہیں، ڈنمارک میں بھی احمدی ہیں، سویڈن میں بھی احمدی ہیں اور ناروے میں احمدی ہیں۔اور اب اس سال اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کمیونسٹ ممالک میں احمدیت کی اشاعت کا سامان پیدا کر دیا ہے۔اور وہاں بعض لوگ احمدی ہو چکے ہیں اور بعض احمدیت کے قریب ہیں۔ابھی ان لوگوں کو یہ وہم ہے کہ شاید حکومت عقیدہ کی تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار نہ کرے۔لیکن جہاں تک میں نے حالات کا جائزہ لیا ہے، یہ واقعہ نہیں۔اور ہوسکتا ہے کہ کسی وقت حکومت کی طرف سے جب یہ اعلان ہو جائے کہ مسلمانوں کے اندر اور (وہاں مسلمان کافی ہیں) یا دوسروں میں سے اگر کوئی مسلمان ہونا چاہے، مذہبی عقیدہ بدلے تو حکومت کو اس پر کیا اعتراض ہے؟ ہر شخص کے دل، اس کی روح، اس کے دماغ ، اس کی فراست کا سوال ہے۔اگر کسی چیز کو وہ سچا سمجھتا ہے تو سمجھے۔خصوصاً اگر وہ احمدی ہوں تو ایسی حکومتوں کو دوسروں کی نسبت ہم پر زیادہ اعتماد کرنا چاہئے۔کیونکہ ان کے شہری حکومت اور قانون وقت کے وفادار اس لئے ہیں کہ یہ ان پر قانونی پابندی ہے۔لیکن ایک احمدی اپنی حکومت اور حکومت کے قوانین کا دوہرا پابند ہے۔اس لئے بھی کہ قانون اس پر یہ بابندی عائد کرتا ہے اور اس لئے بھی کہ اسلام اس پر یہ پابندی عائد کرتا ہے۔ہمارا تو آرٹیکل آف فیتھ (Article of Faith) ہمارے اعتقادات میں سے یہ ایک اعتقاد ہے کہ ہم نے حکومت وقت اور قانون ملک کی پابندی کرنی ہے اور وفادار شہری بن کر زندگی گزارنی ہے۔یہ علم اگر اور جب ان حکومتوں کو ہو جائے تو یقینا وہ کسی کے احمدی ہونے پر اعتراض نہیں کریں گے۔خواہ وہ وہاں کے عیسائیوں میں سے احمدی ہوں یاد ہر یوں میں سے ہوں یا مسلمانوں میں سے کوئی شخص اپنے ایک فرقہ کو تبدیل کر کے دوسری جماعت میں داخل ہونے والا ہو۔غرض یہ ردوہاں بھی پہنچ گئی ہے۔پھر انگلستان میں احمدی ہیں ، امریکہ میں احمدی ہیں، کینیڈا میں احمدی ہیں ، جنوبی امریکہ کے بہت سے ملکوں میں احمدی ہیں، افریقہ کے بہت سے ممالک میں احمدی ہیں اور اکا دکا تو غالباً ہر ملک میں ہوگا۔مشرقی افریقہ کے قریباً ہر ملک میں احمدی ہیں، ساؤتھ افریقہ میں احمدی ہیں، ماریشس کے جزیرہ میں احمدی ہیں، نجی کے جزائر میں احمدی ہیں، انڈونیشیا کے جزائر میں بہت بڑی جماعتیں ہیں اور بڑی مخلص جماعتیں ہیں۔بڑی قربانی دینے والی جماعتیں ہیں، بڑی فدائی جماعتیں ہیں۔پھر سیلون میں احمدی ہیں، بھارت تو ہمارا مرکز ہی ہے۔برما میں احمدی ہیں، چین میں احمدی ہیں۔ہر دو حصوں میں۔( جہاں تک مجھے علم ہے ) کون سا علاقہ ہے، جہاں احمدی نہیں؟ 392