تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 391 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 391

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 107 اپریل 1968ء تحریک جدید کے ذریعہ ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے ساتھ قائم ہوگئی ہے تقریر فرمودہ 107 اپریل 1968ء بر موقع مجلس مشاورت اللہ تعالیٰ نے خلافت کی برکت کے نتیجہ ہی میں تو آپ کے لئے ایسے سامان پیدا کئے کہ آپ میں سے کسی نے چند روپے، کسی نے چند سور پے ہی دیئے تھے۔مگر حضرت المصلح الموعود رضی الله عنه کو تحریک جدید کی جو سکیم خدا نے سمجھائی، اس کے ذریعہ سے اور اس کے نتیجہ میں آج ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے ساتھ قائم ہوگئی ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ دنیا کے ملک ملک میں جماعت مضبوطی سے قائم ہوگئی ہے۔تو اس سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں جماعت کی تعداد کثرت سے ہے۔بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگ پیدا ہو چکے ہیں، جن کے دل نور ایمان سے منور اور خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہیں۔وہ خدا اور اس کے ہر حکم اور ہر اشارہ پر اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر آج ان ممالک میں سے کسی ملک میں ایسے حالات پیدا ہوں کہ احمدیوں کو جان کی قربانی دینی پڑے تو سوائے چند ایک منافقوں کے سارے کے سارے اپنی جانیں احمدیت اور اسلام کے لئے قربان کر دیں گے۔اس قسم کا پختہ ایمان ان کو عطا کیا گیا ہے۔چونکہ اس وقت ہم ساری دنیا میں پھیل چکے ہیں، ہمیں اپنے فکر کے انداز کو بدلنا چاہیے اور بین الاقوامی نقطہ نگاہ سے ہی ساری تدابیر کو سوچنا چاہیے۔یعنی اگر ہم پاکستان کے بچوں کی تربیت کا منصوبہ بنا رہے ہوں تو اس وقت بھی ہمارے ذہن میں یہ ہو کہ یہ منصوبہ ایسا تیار ہورہا ہو کہ جس کا اثر ساری دنیا پر پڑے گا۔اور یہ ایک حقیقت ہے، مبالغہ نہیں ہے۔اگر ہم مستورات میں قرآن کریم کی تعلیم پھیلانے کی سکیم بنا ئیں یابد رسوم کو مثانے کی مہم جاری کریں تو اس کا تعلق صرف پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ اس کا اثر دنیا کے ہر ملک میں پڑتا ہے۔اس لئے ہمیں ہر کام کے سوچنے کے وقت اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہم نے جو کام کرنا ہے، جس نتیجہ پر پہنچنا اور پھر اس کی تکمیل کرنی ہے، وہ صرف اس چھوٹی دنیا سے تعلق نہیں رکھتی۔بلکہ تمام بنی نوع انسان سے اس کا تعلق ہے۔کیونکہ متقیوں کا یہ طائفہ کل دنیا میں پھیل چکا ہے۔اس وقت احمدیت مشرقی افریقہ کے ممالک میں پھیل چکی ہے اور مغربی افریقہ کے ممالک میں بھی موجود ہے۔شمالی افریقہ میں احمدی جماعتیں موجود ہیں اور جنوبی افریقہ میں بھی۔اٹلی میں بھی احمدی 391