تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 388 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 388

ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ذریعہ ہے، اگر اس قسم کی ٹرانس پیرنسیز (Transparencies) باہر کے ملکوں میں بھی دکھائی جائیں تو و وہاں بھی اس کا بڑا اثر پڑے گا، انشاء اللہ۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ افریقہ سے ایک دوست یہاں آئے تھے۔یہ کوئی سات، آٹھ سال کی بات ہے۔ابھی تحریک جدید کا گیسٹ ہاؤس نہیں بنا تھا، اس لئے وہ کالج کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے تھے۔ایک شام کو وہ باہر پھر رہے تھے ، مکرم چوہدری محمد علی صاحب ان کے ساتھ تھے۔یہ غالباً 25 دسمبر کی بات ہے۔جس دن پیشل ٹرینیں آتی ہیں۔انہوں نے ایک ٹرین آتی دیکھی ، جس میں اندر بھی لوگ بھرے ہوئے تھے اور باہر پائیدانوں پر بھی لوگ کھڑے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔آدھا گھنٹہ کے بعد ایک اور ٹرین آئی، اس میں بھی لوگ بھرے ہوئے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ پوچھنے لگے کہ کیا یہ سب احمدی ہیں ، جو آ رہے ہیں؟ غرض اگر یہ تصویریں باہر دکھائی جائیں تو ان کا تبلیغی لحاظ سے بڑا اثر پڑے گا۔دراصل یہ سب چیزیں ہمارے ہی لئے ہیں۔ہمیں اس نقطہ نگاہ سے ہر چیز کو دیکھنا چاہئے۔کیمرہ اور پروجیکٹر بھی اسلام کی تبلیغ کے لئے ہی بنائے گئے ہیں۔غیر مسلم یا نا واقف مسلمان اس کا صحیح استعمال نہیں کرتے اور اسلام کو پھیلانے کی بجائے بعض دفعہ گند کو پھیلاتے ہیں۔ان چیزوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔وو۔اس ٹیلی ویژن کی فلم کو غالبا دو دفعہ سعودی عرب میں دکھایا گیا۔اور پاکستان کی بھی انہوں نے بہت تعریف کی ہے کہ پاکستانی یورپ میں مساجد بنا رہے ہیں۔اور یہ بھی اس سلسلہ کی ایک مسجد ہے۔یہ بھی ٹھیک ہے، پاکستان کو بھی اس شہرت سے حصہ مل گیا اور دنیا کو یہ پتہ ہی ہے کہ پاکستانیوں کا کون سا حصہ مساجد بنا رہا ہے؟ وہ فلم اور بھی بہت سے ممالک میں دکھائی گئی ہے۔غالباً عراق میں بھی دکھائی گئی ہے اور مصر میں تو یقینا دکھائی گئی ہے۔مسقط یا کویت سے بھی خط آیا تھا، وہاں بھی یہ فلم دکھائی گئی ہے۔یہ ٹیلی ویژن فلم بائیں ملکوں میں گئی تھی۔مغربی افریقہ کے کئی ممالک میں بھی یہ دکھائی گئی ہے۔مشرقی افریقہ کا تو مجھے علم نہیں ، یورپ کے بہت سارے ملکوں میں یہ دکھائی گئی تھی۔جرمنی کے سارے براڈ کاسٹنگ یونٹوں نے یہ فلم دکھائی ہے۔اور اسی لئے میں نے اپنی بہنوں کو مبارکباد دی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی پیش کش اور قربانی کو قبول کر لیا ہے۔تبھی تو اس کے اتنے بابرکت نتیجے نکل رہے ہیں۔کوئٹہ اور خصوصاً جو دور کی جماعتیں ہیں، وہاں یہ ٹرانس پیرنسیز (Transparencis) ضرور دکھائی جائیں۔لیکن مہربانی کر کے بلب ایک سے زائد رکھا کریں۔رات بلب فیوز ہو گیا تھا اور بہت کم لوگ دیکھ سکے ہیں، اس کی وجہ سے دوستوں کو بہت تکلیف ہوئی اور مجھے بھی بڑا دکھ ہوا۔388