تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 387 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 387

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968ء بہر حال ایک دن واقفین بعد از فراغت کا بھی منانا چاہئے۔اور اس میں دوسرے دوستوں کو بھی شامل کیا جائے۔مثلاً امراء کو اور ایسے دوستوں کو جو وقف کا لیبل لگائے بغیر وقف کی روح کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اور ایسے آدمی جماعت میں سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔امراء بھی سارے بڑی خدمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔ان کو بھی بلایا جائے۔جس طرح یوم والدین منایا جاتا ہے، اسی طرح باقاعدہ یہ دن بھی منایا جائے۔سارے واقف بھی آئیں اور دوسرے دوست بھی آئیں۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جس قدر فرصت ملی، میں بھی انشاء اللہ دن کا زیادہ حصہ ان میں گزاروں گا۔بے تکلفی کے ماحول میں باتیں کریں گے۔کچھ سمجھیں گے، کچھ سمجھائیں گے۔یہ دن ضرور منانا چاہئے۔موسم نہ زیادہ گرم ہو اور نہ زیادہ سرد۔اس کے متعلق مشورہ بھی کیا جا سکتا ہے۔اگر کسی دوست کے ذہن میں کوئی مفید مشورہ ہوتو وہ دفتر کو بھیج دیں۔22 دفتر سوم میں تین گروہ شامل ہونے چاہئیں۔اول ، وہ جو پرانے احمدی ہیں اور جنہوں نے ابھی تک اس چندہ میں حصہ نہیں لیا۔دوسرے، وہ جو اس عرصہ میں احمد ہی ہوئے ہیں، انہیں بھی اس طرف توجہ دلائی جائے تا وہ دوڑ میں ہمارے ساتھ ہی رہیں، پیچھے نہ رہ جائیں۔تیسرے، وہ جو بچے تھے اور اس عرصہ میں جوان ہو کر انہوں نے کمانا شروع کر دیا ہے۔یہ تین مختلف گروہ ہیں ، جن کو تحریک جدید میں شامل کرنا ضروری ہے۔ایک وہ، جو پہلے ہی جوان تھے اور کہا بھی رہے تھے لیکن وہ ست تھے۔ایک وہ، جنہوں نے اب کمانا شروع کیا ہے۔ان کو بھی توجہ دلانی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں رزق دینا شروع کیا ہے تم اس کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ایک حصہ اس میں سے نکالو۔اور پھر نئے احمدیوں کو بھی خاص طور پر اس طرف متوجہ کرنا چاہئے۔گوان کو ہر چیز میں آہستہ آہستہ شامل کرنے پر وقت لگے گا لیکن ان سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔کوئی گروہ جماعت کا ایسا نہیں ہونا چاہئے ، جو جماعت کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے۔اکثریت تو کہیں کی کہیں پہنچی ہو اور وہ کہیں آہستہ آہستہ قدم اٹھا کر جارہے ہوں“۔یہاں کی تصاویر بھی باہر دکھائی جانی چاہئیں۔اس دفعہ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنے ایک عزیز کو اپنا کیمرہ اور فلم دی تھی تاوہ جلسہ کی تصاویر لے۔جلسہ سالانہ جس طرح یہاں تبلیغ کا ایک وو 387