تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 386 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 386

ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968 ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ان کے متعلق یہ باتیں یا درکھو۔جب کلاس ختم ہوئی تو میں نے لڑکوں سے کہا، اس پروفیسر نے بڑی عجیب طرح پڑھایا ہے، تمہیں کچھ سمجھ آیا ہے؟ میرے تو کچھ پلے نہیں پڑا۔انہوں نے بتایا، ہمیں سب کچھ سمجھ آ گیا ہے۔کیونکہ پروفیسر یہ سمجھتا ہے کہ کتاب کی اکثر باتیں اگر ہم اپنے کمرہ میں مطالعہ کریں تو ہم سمجھ لیتے ہیں۔لیکن بعض مقامات ایسے ہیں، جو ہماری سمجھ میں نہیں آسکتے۔اور یہ باتیں، جو اس نے ہمیں اس وقت بتائی ہیں ، ساری کی ساری ایسی ہیں، جو ہم اپنے کمرہ میں نہیں سمجھ سکتے تھے۔اسی طرح یہاں جو انچارج ہیں، انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتاب میں ایک ایسے مسئلہ کا بیان ہے، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کسی دوسری کتاب میں بیان کیا ہے۔اس کتاب کو پڑھتے ہوئے یہ مسئلہ عام طور پر سمجھا نہیں جائے گا، اس لئے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ کو وضاحت سے بیان فرمایا ہے، اس کی روشنی میں انہیں سمجھا دیں۔اور انہیں کہیں کہ فلاں فلاں بات کے متعلق یہ باتیں یا درکھو۔فلاں مسئلہ کی یہ وضاحت ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی دوسری کتاب میں بیان فرمائی ہے۔اس قسم کے اسباق مہینہ میں کم سے کم دو دفعہ ضروران واقفین کو جانے چاہئیں۔دوسرے اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ بکھری ہوئی بھیڑیں ہیں۔سال میں کم از کم ایک دفعہ انہیں اکٹھا ہونا چاہئے۔یعنی ایک دن واقفین بعد از فراغت کا دن ہو۔بالکل اسی طرح جس طرح سال میں ایک دن کالج کے لڑکوں کا ہوتا ہے یعنی کو نو وکیشن ڈے۔میں نے اس مضمون کے لحاظ سے جامعہ نصرت کی بچیوں کو براہ راست اور ساری جماعت کو بالواسطہ اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ایک یوم موعود ہر مسلمان احمدی کا ہے۔اور پھر میں نے بتایا تھا کہ اس کا نووکیشن اور اس کا نووکیشن میں کیا فرق ہے؟ اور پھر اس کا نووکیشن میں کس نصاب میں پاس ہونے پر سند دی جاتی ہے؟ اور میں نے قرآن کریم کے دس پرچے بیان کئے تھے، جن میں پاس ہونا ضروری ہے۔دونوں کانووکیشنز میں فرق بیان کرتے ہوئے ، میں نے بیان کیا تھا کہ یہاں سند دے دی جاتی ہے، چاہے کسی کو نوکری ملے یا نہ ملے۔اگر کوئی پانچ یا دس سال جوتیاں چٹی تا پھرے تو یو نیورسٹی کو اس سے کیا؟ لیکن جب اللہ تعالیٰ سند دیتا ہے تو اسی وقت اس کو جزا دینی شروع کر دیتا ہے۔(انشاء اللہ وہ مضمون چھپے گا ) اللہ تعالیٰ نے ایک ہی فلیش (Flash) میں مجھے یہ مضمون سمجھا دیا تھا۔ہماری بچیاں بڑی خوش ہوئی تھیں۔وہ مضمون ہے، بڑا ضروری۔غرض میں نے اس کونو وکیشن کے مقابلہ میں قرآن کریم کے کونو وکیشن کو کچھ تفصیل سے بیان کیا تھا۔386