تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 385 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 385

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم - " ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968ء وقف بعد از فراغت ، دفتر سوم اور Transparencies ارشادات فرمودہ 107اپریل 1968ء برموقع مجلس مشاورت۔۔۔۔وقف بعد از فراغت کے سلسلہ میں دوستوں کو دوباتوں کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ایک بات کی طرف ہمارے دفتر کو توجہ کرنی چاہئے اور دوسری کی طرف جماعت کے دوستوں کو۔جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے، صرف اخبار کا اعلان ہی کافی نہیں بلکہ ان دوستوں کے ساتھ بذریعہ خط و کتابت نصاب پر گفتگو ہونی چاہئے ، ان کو اسباق دینے چاہئیں، سر کر لیڑ بھی لکھے جائیں۔مہینہ میں کم از کم دو دفعہ ان کے پاس ایسے خطوط جانے چاہئیں۔نصاب کے جو مشکل پہلو اور مقامات ہیں، ان کے متعلق ان کو خطوط لکھنے چاہئیں اور ان کے متعلق ہدایات انہیں یہیں سے جانی چاہئیں۔چونکہ یہ واقفین اچھے خاصے لکھے پڑھے ہیں، اس لئے عام باتیں اگر وہ غور کریں اور وقت دیں تو انہیں سمجھنا آسان ہوتا ہے۔لیکن مثلاً اگر اس نصاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کی کوئی کتاب ہو تو بڑے اچھے پڑھے لکھے بھی بعض مقامات پر رکیں گے اور ان کو مسئلہ صحیح طور پر سمجھ نہیں آئے گا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بعض اوقات ایک نکتہ کو ایک جگہ مجمل تحریر فرماتے ہیں اور کسی دوسری جگہ آپ نے اسے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہوتا ہے۔ممکن ہے، جس کتاب کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے، اس میں کوئی مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس خیال سے کہ میں نے اسے دوسری جگہ وضاحت سے بیان کر دیا ہے مختصر بیان کیا ہو۔اس لئے اس کو سمجھانے کے لئے انہیں بتانا چاہئے کہ اس مسئلہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسری کتاب میں یوں وضاحت سے بیان فرمایا۔اس کی میں ایک مثال دیتا ہوں۔اور وہ یہ کہ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ آکسفورڈ میں گیا اور وہاں ان کی اجازت سے اس نے ایک ایسی کلاس میں داخلہ لے لیا، جو پرانی انگریزی زبان کی کلاس تھی۔اور نصاب میں ایک بڑی مشکل کتاب تھی، جو پروفیسر پڑھا رہا تھا۔اس شخص نے دیکھا اور اس کے لئے یہ ایک امجو یہ تھا کہ پروفیسر کہتا ہے ، کتاب کے صفحہ 25 پر فلاں سطر جو ہے، اس کے متعلق یہ بات یادرکھیں۔پھر کہتا، صفحہ 34 کی فلاں سطر کے متعلق یہ بات یا درکھو۔اور پھر کہتا ہے، صفحہ 50 کی فلاں فلاں سطر جو ہے، 385