تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 378 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 378

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم میں تمہیں اپنی حیثیت کے مطابق چار یا پانچ سو روپیہ دینا چاہیے۔اس نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔اب بچہ بیمار ہو گیا اور وہ اسے راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھا رہا ہے اور ہزار، دو ہزار روپیہ اس کا خرچ ہو جاتا ہے۔اب بچہ کو صحت مند رکھنے کا اس نے ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا، اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے، وہ اسے صحت مند رکھے یا نہ رکھے۔لیکن جو لوگ بشاشت سے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اموال میں برکت ڈالتا ہے۔اور اگر کبھی انہیں آزمانا ہو تو ان کو ثبات قدم عطا کرتا ہے۔اور وہ اپنے رب پر اعتراض نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو بھی آزماتا ہے، وہ ان کا بھی امتحان لیتا ہے۔لیکن وہ بشاشت کے ساتھ یہی کہتے ہیں کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہ اللہ ہی مالک ہے اور اسی سے ہم نے خیر و برکت لینی ہے۔اگر اس نے ایک چیز لے لی تو اس سے ہمارا خزانہ تو خالی ہو گیا مگر اس کے خزانے کبھی خالی نہیں ہوتے۔وہ پانچ سولے گا تو پانچ لاکھ دے گا بھی۔چنانچہ ہماری جماعت میں بھی اس نے بہتوں کو ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں بہت زیادہ دیا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم بخل کرو گے تو اس کا نتیجہ بھی تمہیں خود ہی بھگتنا پڑے گا۔کیونکہ اللہ کسی کا محتاج نہیں۔تم سے اگر قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ مطالبہ اس لئے نہیں کیا جاتا کہ نعوذ باللہ کہ خدا غریب اور فقیر تا اور تم اس کو مالی امداد دے کر اسے تھوڑا امیر بنانا چاہتے ہو اور اس کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہو۔أَنتُمُ الْفُقَرَاء سچی بات یہی ہے کہ تمہیں ہر آن، ہرلمحہ اور ہر چیز کے لئے اللہ تعالیٰ کی احتیاج ہے۔اگر تم اس نکتہ کو سمجھو گے نہیں تو اللہ تعالیٰ تم سے برکتیں چھین لے گا۔لیکن اس کا یہ وعدہ ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک ایسی جماعت عطا کرے گا کہ جن کے اموال میں بھی وہ برکت ڈالے گا، جن کے نفوس میں بھی وہ برکت ڈالے گا اور جن کے وجود میں بھی وہ برکت ڈالے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ جن گھروں میں وہ رہ رہے ہوں گے، ان کو بھی بابرکت کیا جائے گا۔جس چیز کو وہ ہاتھ لگائیں گے، وہ بھی بابرکت ہو جائے گی۔جو کپڑے پہنیں گے، وہ بھی بابرکت ہو جائیں گے۔یہ وعدے تو پورے ہو رہے ہیں لیکن اگر انتہائی قربانیوں کے نتیجہ میں تم ان وعدوں اور ان بشارتوں کے حقدار نہیں بنو گے تو وہ 378