تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 356 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 356

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 فروری 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم مِمَّا تُحِبُّونَ میں ہر دو قسم کے مومن شامل ہیں۔ایک وہ، جو اپنی فطرتی استعداد کے مطابق ایک جگہ ٹھہر نا پسند نہیں کرتے اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرتا ہے اور نبی سے نئی راہیں ان پر کھولتا چلا جاتا ہے۔اور ایک وہ لوگ ہیں، جن کی اقتصادی حالت یا جن کی ایمانی حالت اس قسم کی ہوتی ہے کہ وہ فرائض کو ادا کرتے ہوئے بھی کوفت محسوس کرتے ہیں۔فرائض کی ادائیگی بھی ان کی عادت کا، ان کی فطرت کا، ان کی طبیعت کا ایک جزو نہیں بنتی۔تو اللہ تعالیٰ نے ان پر بھی فضل کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں بھی ہم مِمَّا تُحِبُّونَ سے خرچ کرنے والوں میں شمار کر لیں گے۔یعنی ان لوگوں میں ، جو قربانی اور ایثار کے جذبے کو رکھتے ہوئے ، اپنے مال کو یا دوسری اللہ تعالیٰ کی عطایا کو اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، کیونکہ تم اقتصادی حالات کی وجہ سے یا اپنی ایمانی کمزوری کی وجہ سے ابھی تک سولہواں حصہ دینے میں بھی تکلیف محسوس کرتے ہو، اور جو مال دیتے ہو، اس کو چھوڑنے کے لئے تمہارا نفس بشاشت سے تیار نہیں ہوتا۔اس حصہ مال کے ساتھ بھی تمہاری محبت بڑی شدید ہوتی ہے۔اس طرح تم بچی قربانی دے رہے ہو میری راہ میں ، اس لئے میں تمہیں تو اب دوں گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل 08 مارچ 1968ء) | 356