تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 321 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 321

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خلاصہ خطاب فرموده 30 اکتوبر 1967ء ہم نے اب بہت کچھ کرنا ہے اور کرتے چلے جانا ہے۔جب تک کہ غلبہ اسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے نہ ہو جائیں۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ کے جو فضل ہم پر نازل ہوئے ، ان کی بناء پر ہماری ذمہ داریوں میں بھی بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ہمیں دعائیں کرنی چاہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور پھر انہیں کما حقہ ادا کرنے کی توفیق دے کہ اس کی توفیق کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔( مطبوع روز نامہ الفضل 12 نومبر 1967ء ) 321