تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 292
خطبہ جمعہ فرموده 200 اکتوبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اسلام کو سمجھنے کے لئے تیار ہیں ، آؤ اور ہمیں اسلام سمجھاؤ تو اس وقت ہمارے پاس اتنے آدمی ، مرد و عورت ، جوان، بوڑھے ہونے چاہیں کہ اس مطالبہ کو پورا کر سکیں۔اب جب ہم نے جھنجھوڑ کے ان اقوام کو اسلام کی طرف بلایا ہے، یہ ذمہ داری ہم پر اور بھی بڑھ گئی ہے۔تو ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کے لئے آج میں وہی مضمون اردو میں اپنے دوستوں کو یہاں سنانا چاہتا ہوں۔کیونکہ مجھ پر اثر یہ ہے کہ اب بہت سے پڑھے لکھے احمدی بھی باقاعدگی کے ساتھ ہماری جماعت کے رسالوں اور اخبارات کو نہیں پڑھتے۔جب تک جماعت کے ہر فرد کو یہ علم نہ ہو کہ للہ تعالیٰ کے کس قدر احسان اور کس رنگ میں جماعت پر ہورہے ہیں؟ اللہ تعالیٰ کا شکر دل میں پیدا نہیں ہو سکتا۔اور جب تک جماعت کے ہر فرد کو یہ پتہ نہ ہو کہ جماعت کو اللہ تعالیٰ کس طرف لے جارہا ہے اور جماعت سے کیا کام لینا چاہتا ہے؟ اس وقت تک اس کام کی ادائیگی کی ذمہ داری کا احساس ان کے دل میں پیدا نہیں ہوسکتا۔اس لئے یہ احساس پیدا کرنے کے لئے ، یہ بتانے کے لئے کہ میں نے کس رنگ میں اور کن الفاظ میں ان اقوام کو مخاطب کیا ہے؟ اس مضمون کو آپ کے سامنے پڑھنا چاہتا ہوں۔اس کے مخاطب جیسا کہ میں نے کہا ہے، وہ اقوام ہیں، جود ہر یہ ہیں یا عیسائی ہیں یالا مذہب ہیں۔میں نے ان اقوام کو مندرجہ ذیل الفاظ میں مخاطب کیا تھا۔امن کا پیغام اور ايك صرف انتباه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔احمد یہ جماعت کے امام کی حیثیت میں مجھے ایک روحانی مقام پر فائز ہونے کی عزت حاصل ہے۔اس حیثیت میں مجھ پر بعض ایسی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، جن کو میں آخری سانس تک نظر انداز نہیں کر سکتا۔میری ان ذمہ داریوں کا دائرہ تمام بنی نوع انسان تک وسیع ہے اور اس عقد اخوت کے اعتبار سے مجھے ہر انسان سے پیار ہے۔احباب کرام! انسانیت اس وقت ایک خطر ناک تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے۔اس سلسلہ میں، میں آپ کے لئے اور اپنے تمام بھائیوں کے لئے ایک اہم پیغام لایا ہوں۔موقع کی مناسبت کے پیش نظر میں اسے مختصر بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔میرا یہ پیغام امن و صلح اور انسانیت کے لئے امید کا پیغام ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ پورے غور کے ساتھ میری ان مختصر باتوں کو سنیں گے اور پھر ایک غیر متعصب دل اور روشن دماغ کے ساتھ ان پر غور کریں گے۔292