تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 291

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1967ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1967ء دوست جانتے ہیں کہ سفر یورپ پر جب میں گیا تھا تو لنڈن میں وانڈ زورتھ ہال میں، میں نے ایک انگریزی میں ایک مضمون پڑھا تھا، جس میں انگلستان اور یورپ کے رہنے والوں بلکہ ساری دنیا کی اقوام کو مخاطب کر کے انہیں اس طرف دعوت دی تھی کہ اگر وہ اپنے رب، اپنے خالق کی طرف رجوع نہیں کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سایہ تلے جمع نہ ہوں گے تو ایک نہایت ہی عظیم تباہی ان کے لئے مقدر ہو چکی ہے، جو قیامت کا نمونہ ہوگی۔میرا یہ مضمون تبلیغ کے لحاظ سے بڑا ہی مفید ثابت ہورہا ہے، جو حض اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے۔جب ہمارے گورنر جنرل گیمبیا نے یہ مضمون ریویو آف ریجنز میں پڑھا تو انہوں نے مزید کا پیوں کی خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے دوستوں کو بھی یہ مضمون پڑھانا چاہتے ہیں۔کل ہی امام کمال یوسف کا ڈنمارک سے خط آیا ہے۔افسوس ہے کہ ابھی تک اس مضمون کا ترجمہ ڈینش زبان میں نہیں ہو سکا۔لیکن ہر اس شخص نے ، جس کو ہم نے یہ مضمون پڑھایا ہے، احمدی تھے یا غیر احمدی یاز مرتبلیغ عیسائی، ہر ایک نے یہ مضمون پڑھنے کے بعد اس بات پر زور دیا ہے کہ اس مضمون کا جلد ترجمہ ہونا چاہئے ڈینش زبان میں اور وسیع اشاعت ہونی چاہیے۔میرے اس پیغام کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ پر بھی ، جس کو اللہ تعالیٰ نے تو فیق دی ہے ، اسلام کے خدا کی حقیقی شناخت کی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانوں کی معرفت کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کو پہچانے کی ، اس پر بھی اس دعوت کے نتیجہ میں ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔کیونکہ جب ہم ان اقوام کو ، جو دنیوی علوم میں بہت بلندیاں حاصل کر چکی ہیں، اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں اور انہیں جھنجوڑتے ہیں اور انہیں یہ بتاتے ہیں کہ اسلام لے آؤ، اسلام کے اللہ کی شناخت کرو، اس کی طرف رجوع کرو، اس کی محبت اپنے دل میں پیدا کرو تو اگر وہ ہماری بات مان لیں اور کہیں کہ اچھا ہم 291