تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 290
خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم آپ کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ خدا نے آپ کو قبول کر لیا ہے۔لہذا آپ ایک احمدی بچی کی زندگی گزاریں۔اس کے بغیر ہم ان عظیم الشان بشارتوں کے وارث نہیں ہو سکتے ، جو ہمارے تصور سے بھی بالا ہیں۔اور جن کا وعدہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے ذریعہ سے کیا گیا۔اساتذہ جامعہ نصرت کو بھی میں یہی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسی مقصد کو اپنے سامنے رکھیں کہ وہ بچیوں کی صحیح رنگ میں تربیت کریں گی اور دین کی کچی روح ان میں پھونک دیں گی تا وہ اسلام اور احمدیت کی فدائی بن سکیں۔اللهم امین“۔مطبوعه روزنامه الفضل 07 نومبر 1967ء) 290