تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 283
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 ستمبر 1967ء اس خطبہ کے ذریعہ میں اپنے تمام بچوں کو ، جو احمدی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اور ان کے والدین اور گارڈین (سر پرستوں) کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ یہ پسند کرتے ہوں کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آپ پر نازل ہو رہی ہیں، اسی طرح آپ کی اولا د اور نسل پر بھی نازل ہوں تو آپ اپنے بچوں کی تربیت کچھ اس رنگ میں کریں کہ ہر ایک کے دل میں یہ احساس زندہ ہو جائے اور ہمیشہ بیدارر ہے کہ ایک عظیم مہم اللہ تعالیٰ نے توحید کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جاری کی ہے، احمدیت کی شکل میں۔اور اب ہمیں اپنا سب کچھ قربان کر کے اس مہم میں حصہ لینا اور اسے کامیاب کرنا ہے۔اور اللہ تعالٰی کے ان انتہائی فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنتا ہے، جن کا وعدہ اس نے ہم سے کیا ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 17 نومبر 1967ء) 283