تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 13 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 13

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء جماعت کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی جد و جہد کو منظم کریں 22 خطبہ جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء عزیز وا یہ سال نو کا پہلا جمعہ ہے، جس میں، میں آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔میری طرف سے سال نو کی مبارک باد قبول کریں۔آپ بھی جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اور وہ تمام احمدی احباب بھی جو ا کناف عالم میں پھیلے ہوئے ہیں اور قریہ قریہ میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔میری یہ مبارک با درسمی طور پر نہیں۔یہ تکلیف دہ خیال میرے دل کی گہرائیوں میں یکم جنوری سے ہی موجزن ہورہا ہے کہ گذشتہ سال جو گذرا ہے، وہ ہم پر بڑا ہی سخت سال تھا۔اس نے ہمارے دلوں کو بری طرح زخمی کیا تھا۔لیکن اللہ تعالٰی نے محض اپنے فضل سے ہمارے زخمی دلوں پر تسکین کا پھا یا رکھا اور اس نے ہمیں محض اپنے فضل سے اس صبر کی توفیق عطا فرمائی، جس سے وہ راضی اور خوش ہو جایا کرتا ہے۔اس لئے میری مبارک با درسمی طور پر نہیں بلکہ میں یہ مبارک بادا اپنے دل کی گہرائیوں سے پیش کرتا ہوں اور پھر برکت کے ہر معنی کے لحاظ سے پیش کرتا ہوں۔جب ہم کسی دن کسی زمانہ یا کسی سال کو مبارک کہتے ہیں تو اس سے ہمارا یہ مطلب ہوتا ہے کہ ان تمام معانی میں ، جن میں یہ لفظ اچھے طور پر بولا اور اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے ، وہ دن اور وہ زمانہ اور وہ سال ہم سب کے لیے برکتوں والا ہو۔برکت کے ایک معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھلائی کے، جو سامان اس کے بندوں کے لئے پیدا ہوئے ہیں، ان کو دوام اور قیام حاصل ہو جائے۔پس میری مبارک ہو“ کی دعائوں ہوئی کہ خدا تعالیٰ کرے کہ وہ تمام برکتیں (خیر اور بھلائی کی چیزیں) نعمتیں اور رحمتیں، جو اس نے جماعت احمدیہ کے لئے مقدر کر رکھی ہیں۔اس سال نو میں ہم ان کے نظارے ہر آن دیکھتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب اللہ تعالیٰ نے ایک مصلح موعود کی بشارت عطا فرمائی تھی تو اس نے اس پیشگوئی کے اندر جماعت احمدیہ کو بھی بہت سی بشارتیں دی تھیں۔سو اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں جماعت احمدیہ سے جو وعدے کئے تھے، ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ، یہ دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سال کو ان معنوں میں بھی بابرکت کرے کہ وہ آپ کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالے اور 13