تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 11 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 11

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 21 دسمبر 1965ء گے، انہیں تیار کرنے پر تو کافی وقت صرف ہوگا۔اس لئے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایسے دوستوں کو آگے آنا چاہیے، جو اپنے دنیوی کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہوں یا ہونے والے ہوں یا ہو سکتے ہوں۔ایسے دوستوں کو مختصر عرصہ کے لئے تعلیمی نصاب کے بعد تبلیغ کے لئے باہر بھیجا جا سکتا ہے۔لیکن ہمارے کاموں کی اصل بنیاد دعاؤں اور تو کل پر ہے۔اس لئے دوستوں کو خصوصیت سے دعاؤں کی عادت ڈالنی چاہیے۔پھر مالی قربانیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی احمدیوں کے لئے بھی اور بیرونی ممالک کے احمدیوں کے لئے بھی۔جو مالی وعدے آپ کر چکے ہیں، انہیں بھی آپ پورا کریں اور کوشش کریں کہ کوئی بقایا آپ کے ذمہ نہ رہے۔اگر آپ اس میں کامیاب ہو جائیں تو ہماری کوششوں میں بہت اضافہ ہو جائے گا اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے مزید افضال نازل ہوں گے۔بہر حال جو کام ، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شروع کئے تھے ، انہیں کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانا، میرا فرض ہے۔اور میں آپ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ اس بارہ میں آپ میرے ساتھ تعاون کریں گئے۔( مطبوعہ روز نامہ الفضل 24 فروری 1966ء)