تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 251 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 251

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء غرض کوپن ہیگن کی مسجد کو، جسے الہی منشاء کے مطابق مسجد نصرت جہاں کا نام دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے بڑی برکتوں کا موجب بنایا ہے۔اور اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی قربانیوں کو قبول کیا ہے۔اور میں دعا کرتا ہوں کہ ان فضلوں اور رحمتوں کے دیکھنے کے بعد جو ذمہ داریاں آپ پر اور مجھ پر عائد ہوتی ہیں، ان سب کو نبھانے کی اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرئے“۔( مطبوعه روزنامه المفضل 08اکتوبر 1967ء) 251